مالیگاؤں کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے شہر میں چار جنازہ گاڑیوں کا افتتاح، جنازہ گاڑیوں کی خدمات مفت رہے گی : میئر طاہرہ شیخ


مالیگاؤں کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے شہر میں چار جنازہ گاڑیوں کا افتتاح، جنازہ گاڑیوں کی خدمات مفت رہے گی : میئر طاہرہ شیخ

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر درے گاؤں، مالدہ ،دیانہ میں قبرستانوں کی  تعمیر کرنا ہمارا مقصد :شیخ رشید

شہر میں عوامی و فلاحی کام و تعمیری سیاست صرف ہم نے ہی کی ہے :اسلم انصاری

مالیگاؤں :21 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور قبرستانوں کی کمی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے سروے نمبر 107 پوار واڑی علاقے میں ایک نئے قبرستان کو منظوری دی اور الحمد اللہ اس قبرستان کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اسی طرح ہم شہر کے دیگر علاقوں میں دیانہ، مالدہ، درے گاؤں میں بھی نئے قبرستان بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن آج عوام کو جنازہ لے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسلمان مرد حضرات کو میت لیجانے میں بہت دشواریاں پیش ہوتی ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ چاروں پربھاگ میں ایک ایک جنازہ گاڑی فراہم کی جائے اسی مناسبت سے آج 21 جنوری کو کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے  چار جنازہ گاڑیوں کا افتتاح کیا ۔اسطرح کی تفصیلات میئر طاہرہ شیخ نے اخباری نمائندوں کو پیش کی اور کہا کہ عوام کو 24 گھنٹے یہ خدمات مفت میں ملے گی ۔دور دراز علاقوں میں رہنے والے خاندانوں میں اگر کسی کے گھر  میت ہوجاتی ہے تو انکے متعلقین افراد جنازہ گاڑی کے ڈرائیور کو فون کر کے مفت میں گاڑی کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔میئر موصوف نے کہا کہ جنازہ گاڑی پر میت کو لایا جائے گا اور قبرستان سے کچھ دور قبل ہی گاڑی سے نکال کر کاندھا دیتے ہوئے قبرستان میں شرعی احکامات مکمل کرتے ہوئے سپرد لحد کیا جائے گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس گاڑی کی خدمات سے مستفیض ہوں ۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ شہر کے دیگر دور دراز علاقوں میں ہم نئے قبرستان کی تعمیر کررہے ہیں اور آج یہ چار جنازہ گاڑی کا افتتاح کیا گیا ممکن ہے 26 جنوری سے اس گاڑی کی خدمات عام کردی جائے گی ۔یہاں اسلم انصاری نے کہا کہ شہر بھر میں جتنے عوامی و فلاحی کام ہوئے ہیں وہ ہماری ہی کوششوں سے پورے ہوئے ہیں ۔اس شہر میں ہم نے تعمیری سیاست کی ہے اور کررہے ہیں ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ترمبک دیپک کاسار اور نائب میئر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،نائب کمشنر نتن کاپڑنیس ،اتی کرمن انچارج راجو کھیرنار، نائب میئر نلیش آہیر ،اسلم انصاری ،کارپوریٹر شاہد ریشم والا، صغیر ٹریکٹر والا ،پپو اناؤنسر ،منصور شبیر احمد، محمد مسلم، شکیل جانی بیگ، عمران شیخ رشید وغیرہ شریک تھے ۔ان گاڑیوں کے ہیڈ پر بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا نام تحریر کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے