مہاراشٹر میں 27 جنوری سے پانچویں تا آٹھویں جماعتوں کو جاری کرنے کا حکم۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تمام میڈیم کے اسکول و کالج آئندہ حکمنامہ تک بند رکھنے اعلان ‏


مہاراشٹر میں 27 جنوری سے پانچویں تا آٹھویں جماعتوں کو جاری کرنے کا حکم

ممبئی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تمام میڈیم کے اسکول و کالج آئندہ حکمنامہ تک بند رکھنے اعلان 

ممبئی :15 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ریاست میں نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسیں شروع ہوچکی ہیں اور اب پانچویں سے ہشتم تک کے اسکول 27 جنوری سے شروع ہوں گے۔ اسطرح کی اطلاع وزیر تعلیم پروفیسر ورشا گائیکواڑ نے دی ۔ اسکول شروع کرتے وقت طلباء اور اساتذہ کو کووڈ کی شرائط کا خیال رکھنا چاہئے اور تمام قوانین پر سختی سے عمل کئے جانے کا فرمان بھی وزیر تعلیم نے دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ریاست میں تعلیمی کیفیت کا جائزہ اجلاس آج ممبئی میں منعقد کیا گیا ۔یہاں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کورونا کی تمام ہدایات پر اسکول انتظامیہ کو عمل کرنا ضروری ہوگا انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ کی جائے ۔وہیں دوسری جانب ممبئی میں تمام اسکولوں کو آئندہ حکمنامہ ملنے تک بند رکھنے کا فیصلہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کیا ہے ۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر مہیش پالے نے آج جمعہ 15 جنوری کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی شہر کی تمام میڈیم کی سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں و کالجوں کو آئندہ حکمنامہ ملنے تک بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے