چائیلڈ کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 10 بچوں کی موت، مہاراشٹر کے ضلع بھنڈار میں دردناک حادثہ ‏


چائیلڈ کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 10 بچوں کی موت، مہاراشٹر کے ضلع بھنڈار میں دردناک حادثہ 

سرکار نے پانچ لاکھ معاوضہ کا اعلان کیا، تحقیقات کر کارروائی کا حکم، مہاراشٹر کے تمام اسپتالوں کا فائر اڈیٹ کیا جائے :وزیر صحت 


بھنڈارا کے جنرل اسپتال میں واقع نیو بورن چائیلڈ کیئر وارڈ میں آگ زنی 


ممبئی : 9 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارا کے جنرل ہسپتال میں جمعہ کی درمیانی شب لگی آگ کے سبب اسپتال میں زیر علاج 17شیر خوار بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔بقیہ سات بچے معمولی زخمی لیکن بحفاظت بچ گئے ۔ جنرل ہسپتال کے نیوبورن کیئر یونٹ میں آگ لگی جس کی وجہ سے شیر خوار بچوں کی موت واقع ہوئی۔یہ حادثہ رات کے دو بجےپیش آیا اور اطلاعات کے مطابق یونٹ کی نرس کو سب سے پہلےاس آگ کے بارے میں پتہ لگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔بخبروں کےمطابق جیسے ہی آگ کے بارے میں پتہ لگا اور ہسپتال کے ایک حصہ سےدھواں اٹھتے دیکھا گیا تو ویسے ہی سوئے ہوئے افسران کومطلع کیا گیا اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ۔اسی کے ساتھ بچاؤ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گئے ۔بتا دیں کہ ہسپتال میں بچوں کے ڈیپارٹمنٹ کے دو یونٹ ہیں ایک آؤٹ بورن اور ان بورن اور آگ کا دھواں آؤٹ بورن یونٹ میں دیکھا گیا تھا ۔اس حادثے پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس معاملہ کی جانچ پڑتال کانے کا حکم دیا ۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، وزیر صحت راجیش ٹوپے اور چھگن بھجبل نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پندرہ دونوں کے اندر انکوائری کرتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے وہیں پوری ریاست میں جاری تمام اسپتالوں میں فائر اینڈ سیفٹی کرنے و آڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے