کرونا وائرس کی نئی شکل سے یورپی ممالک میں ڈبلیو ایچ او کی ایڈوائزری جاری ، دنیا میں پھر ایک بار خوف و ہراس ، بھارت بھی الرٹ
لندن : 21 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئے وائرس سے متعلق خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس پر زیادہ کنٹرول حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے یورپ میں اپنے ممبروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برطانیہ میں ہونے والی نئی تبدیلی کے سبب کورونا وائرس کے خاتمہ کے اقدامات کو مستحکم بنائے۔دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے الرٹ جاری کرنے کے بعد یورپی ممالک نے نوٹس لیتے ہوئے یورپ میں احتیاط بڑھا دیا ہے ۔ کورونا کی نئی شکل نے مزید خدشات کو جنم دیا ہے۔کورونا ویکسین کی آمد سے دنیا کو کورونا وائرس سے کچھ راحت کی امید تھی۔ لیکن برطانیہ میں کرونا کی نئی شکل سامنے آنے سے پھر ایکبار ہاہا کار مچ گئی ہے اور ایکبار پھر دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ بہت سارے ممالک اب چوکس ہیں۔ یورپی یونین کے بہت سے ممالک نے آج سے برطانیہ کے لئے پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
فرانس ، جرمنی ، نیدرلینڈز ، بیلجیئم ، آسٹریا ، اٹلی وہ ممالک ہیں جنہوں نے برطانیہ پر پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اعلان کے بعد عائد کی گئی ہے۔ کرسمس نئے سال کے موقع پر لوگوں کو بازاروں میں ہجوم نہ لگانا چاہئے ۔ کیونکہ ایک نیا کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔اسطرح کا اعلان بھی کیا برطانیہ سرکار نے کیا ہے ۔بھارت میں بھی سرکاری سطح پر الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com