جانور چوری کی آڑ میں پولس ڈپارٹمنٹ قریش برادری پر کارروائی نہ کرے، پولس بڑی مچھلیوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہیں :شیخ آصف
اگر پولس ڈپارٹمنٹ نے قریش برادری کو ہراساں کرنا بند نہیں کیا تو بیف سلاٹرنگ ہڑتال : قریش جماعت
مالیگاؤں : 21 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے قریشی بھائیوں کو خاص طور پر کمال پورہ اور مومن پورہ کے قریشیوں کو پولس ڈپارٹمنٹ جان بوجھ کر پریشان کررہا ہے ۔جانوروں کی چوری کے نام پر رات کو قریش محلہ میں پولس کارروائی کی جارہی ہے اور بلا وجہ چھوٹے موٹے قریشیوں کو پریشان کیا جارہا ہے جو کہ سرا سر غلط ہےاور یہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اسطرح کا اظہار آج آصف شیخ نے کیا ۔موصوف شہری ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی اور قریش برادری کے مابین منعقدہ میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ شیخ آصف نے کہا کہ اگر دیہاتوں میں کسانوں کے جانور چوری ہورہے ہیں تو کون چور ہے اسکی تحقیقات کی جائیں اور پھر کارروائی کی جائے اگر پولس نے بلا وجہ چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار کرنے والے قریشی بھائیوں کو پریشان کیا تو پھر قریش جماعت کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے سخت فیصلہ لیا جائے گا ۔ اور اس کیلئے ذمہ داری پولس ڈپارٹمنٹ پر عائد ہوگی ۔شیخ آصف نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر جانوروں کی کٹائی ہورہی ہے لیکن پولس چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے کو پریشان کررہی ہے۔جانور چوری کی آڑ میں پولس رات بھر شہر کے قریشیوں پر جان بوجھ کر کارروائی کررہی ہے ۔ پولس بڑی مچھلیوں کو چھوڑ کر چھوٹے چھوٹے قریشی بھائیوں کو پریشان کررہی ہے۔اس وفد میں قریش جماعت نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر قریش جماعت کو پریشان کرنا بند نہیں کیا گیا تو پھر قریش جماعت ہڑتال کرتے ہوئے سلاٹرنگ بند کریگی اور شہر میں بیف کو لیکر جو بھی حالات پیدا ہونگے اسکا ذمہ دار پولس ڈپارٹمنٹ ہوگا ۔ اس موقع پر شیخ آصف نے کہا کہ اگر قریش جماعت اپنےحقوق کو لیکر ہڑتال کرتے ہیں تو ہم انکا ساتھ دینگے ۔ین قریش جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں انکی پر تحریک کے ساتھ ہیں ۔یہ وفد افضل ماسٹر اور شیخ آصف کی قیادت میں مالیگاؤں پولس کنٹرول روم گیا تھا جس میں افضل خان ماسٹر (صدر جمعیت قریش) عمر ماسٹر (نائب صدر جمعیت قریش) فاروق خان فیض اللہ خان، حنیف خان قریشی دھرن گاوں، حبیب چاند خان، حنیف خان قریشی، یوسف ماسٹر، سلطان قریشی (خیرآباد)
ذاکر قریشی اور دیگر ذمہ داران شامل تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com