کسان مورچے کا روٹ ظاہر، شہر کے اندرونی راستوں سے ہوتا ہوا یہ قافلہ دہلی روانہ ہوگا ، عوام سے استقبال کرنے آل پارٹیز کی اپیل ‏


کسان مورچے کا روٹ ظاہر، شہر کے اندرونی راستوں سے ہوتا ہوا یہ قافلہ دہلی روانہ ہوگا ، عوام سے استقبال کرنے آل پارٹیز کی اپیل 


مالیگاؤں : 20 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) زراعت قانون کے خلاف ملک بھر کے کسان سڑکوں پر اتر کر مودی سرکار کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں اس سلسلے کو مزید طاقت پہنچانے کے لئے مہاراشٹر کسان سبھا نے دہلی مورچے میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں مہاراشٹر کے کسان پانچ ہزار کی تعداد میں 21 دسمبر کو ناسک گولف کلب سے نکل کر 22 دسمبر کو مالیگاؤں میں داخل ہوگا ۔شہر سے یہی مورچہ گزرے گا جسکی تفصیلات یہ ہیں کہ یہ کسان مورچہ علامہ اقبال پُل سے ہوتا ہوا چاندنی پوری گیٹ، امن چوک ،جامعہ چوک، سلیمانی چوک، مشاورت چوک ہوتا ہوا محمد علی روڈ تا قدوائی روڈ پہنچے گا ۔شہیدوں کی یادگار کے پاس یہ جلوس جلسہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا اور یہاں دوپہر 12 بجے کسانوں کے احتجاج میں جلسہ کا انعقاد کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف ناراضگی ظاہر کی جائے گی ۔اس جلسہ میں تمام سیاسیات پارٹیوں کے ذمہ داران تقاریر کریں گے ۔اس مورچے کی قیادت کمیونسٹ پارٹی ایم کے سابق ایم ایل اے و مہاراشٹر کسان سبھا کے صدر کامریڈ جیوا پان"و گاوے کرینگے ۔جلسہ کے اختتام کے بعد یہ قافلہ سمسکیر ماڑی منگل کاریالیہ روانہ ہوگا یہاں مورچے میں شامل تمام کسانوں کے لئے طعام کا انتظام مالیگاؤں کی جانب سے کیا گیا ہے ۔کھانے کے بعد کسانوں کا قافلہ سمکسیر سے ہوتا ہوا شیواجی کا پتلہ، آگرہ روڈ ،دیوی کا ملہ سے نیشنل ہائی وے نمبر تین سے گزر کر دہلی کی جانب روانہ ہوگا ۔ اس مورچے کے استقبال کیلئے شہریان مالیگاؤں تیاری میں جٹ گئے ہیں ۔اس ضمن میں آل پارٹیز ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسانوں کا استقبال کریں ۔انکی حوصلہ افزائی کریں، اس مورچے میں شامل مظاہرین کا جگہ جگہ پھول ہار، اور نعرہ لگا کر استقبال کیا جائے گا ۔اسکے لئے شہر بھر میں عوامی بیداری کارنر میٹنگ بھیج کی جارہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے