مہاراشٹر کسان سبھا کا مورچہ پانچ ہزار کسانوں کا قافلہ لیکر دہلی روانہ ہوگا، 22 دسمبر کو مالیگاؤں میں عظیم الشان استقبال

مہاراشٹر کسان سبھا کا مورچہ پانچ ہزار کسانوں کا قافلہ لیکر دہلی روانہ ہوگا، 22 دسمبر کو مالیگاؤں میں عظیم الشان استقبال

کسان مورچے کا استقبال کرنے مالیگاؤں تیار، تمام سیکولر پارٹی اور سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کی حمایت


مالیگاؤں :20 دسمبر (نامہ نگار ) شہریان مالیگاؤں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہر سے گزرنے والے کسان مورچے کا استقبال کریں ۔آج مودی سرکار ملک کی جمہوریت کو پارہ پارہ کرنے پر لگی ہوئی ہے ۔شہریان مالیگاؤں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم آنے والے اس کسان مورچے کا استقبال کریں گے اسطرح کا اظہار آج اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ آل پارٹیز پریس کانفرنس سے سابق میئر شیخ رشید نے کیا ۔موصوف نے کسان مورچے کے استقبال کیلئے عوام سے اپیل کی کہ وہ منگل کو کسانوں کے مورچے کا استقبال کریں ۔اس پریس کانفرنس میں رجیندر بھونسلے نے کہا کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم آج کسانوں کے دکھ درد کا ساتھ دیں انکی حوصلہ افزائی کریں ۔یہاں نائب میئر نلیش آہیر،پرساد باپو ہیرے ،عتیق کمال ،پرمود شکلا ۔کامریڈ مرتضیٰ انصاری، کامریڈ شفیق انصاری، کامریڈ اظہر وغیرہ موجود تھے ۔یہاں مقررین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زرعی قانون کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کا اندولن جاری ہے اور اس اندولن میں مزید شدت پیدا ہوتی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا مہاراشٹر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا و مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی ناسک ضلع کے ذمہ داران نے شہر مالیگاؤں کے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ماحول سازی کرنے کی اپیل کی۔اس مورچہ کے استقبال کیلئے مالیگاؤں تیار ہوگیا ہے ۔کسانوں نے نعرہ دیا ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کو کسان مخالف قانون واپس لینا ہی پڑےگا اور اس تحریک کو مالیگاؤں شہر کی تمام عوام نے حمایت دی ہے ۔شہر میں دو روز تک عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی اور یہ پیغام دیا جائے گا کہ سرکار کے فیصلے کے خلاف پورا مالیگاؤں کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔کامریڈ راجو دیسلے، کامریڈ جیوا پانڈو گاوت کی قیادت میں کسان سبھا کا مورچہ ناسک کے گولف کلب سے کسان سبھا کے بینر تلے ایک مورچہ نکالا جائے گا جو ناسک سے ہوتا ہوا پیپل گاؤں، چاندوڑ، امرانہ سوندانہ اور مالیگاؤں ہوتے ہوئے دہلی کی جانب آگے بڑھے گا ۔یہ کسانوں کورونا مورچہ تقریباً 5 ہزار افراد پر مشتمل ہوگا ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں سے گذرنے والے کسان مورچہ کو سیکولر پارٹیاں اپنی حمایت دیکر استقبال کریگی ۔یہ قافلہ فور وہیلر پر 21 دسمبر کو دوپہر ایک بجے ناسک گولف کلب سے نکل کر چاندوڑ میں مقام کریگا اور 22 دسمبر کو مالیگاؤں شہر سے گزرے گا ۔اس جلوس کی قیادت اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے قومی صدر ڈاکٹر اشوک وڑوے کی رہنمائی میں مہاراشٹر اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے صدر سابق ایم ایل اے کامریڈ جیوا پانڈو گاوت، امیش دیشمکھ ،ارجن پانڈے، جشن گجر، ڈاکٹر اجیت نولے کریں گے ۔
اس مورچے کو حمایت دینے والی سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں میں کانگریس،جنتادل سیکولر، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی ،این سی پی، عوامی پارٹی، شیو سینا، ری پبلکن پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی، سماجوادی، ،آل انڈیا علماء بورڈ ،ماتھاڑی کامگار بورڈ، مالیگاؤں گانٹھ پیکنگ ورکر، راشٹر یہ سیوا دل، اندھ شردھا نرمولن سمیتی ، سمتا پریشد ،سمبھا جی بریگیڈ،شیتکری،سنگھٹنا،سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا ،پرہار سنگھٹنا،مالیگاؤں تعلقہ سائزنگ کامگار سنگھٹنا، سیتو یونین مالیگاوں، ناسک ضلع ینتر مارگ کامگار یونین مالیگاوں، مالیگاوں گانٹھ پریس ورکر یونین CITU۔آل میتھا یونین CITU، تعلقہ مالیگاوں سائزنگ مزدور یونین CITU، امن گھٹنی یونین، سیو سینا کامگار سینا، سب رنگ مقادم یونین، اسٹوٹنس فیڈ ریسن CPI، ایم ۔ بی m b شگر مل کامگار سنگھٹنا، سماج وادی کامگار سنگھٹنا، MSMRA مہارسٹر میڈیکل ری پرزینٹیٹو مالیگاوں، آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء اور رضا اکیڈمی مالیگاؤں وغیرہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں نے کسان مورچہ کو حمایت دی ہے اور انکا استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے