بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر شیو سینا کوٹہ سے ایم ایل سی منتخب ہوگی؟ کل باقاعدہ شیو سینا میں شمولیت!
ممبئی 30 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رنگیلا گرل ارمیلا ماتونڈکرشیوسینا میں شامل ہورہی ہیں۔ اسطرح کی اطلاع پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجئے راوت نے دی ۔ اداکارہ نے سال 2019 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ممبئی سے لوک سبھا چناؤ لڑا تھا۔ تاہم وہ ناکام رہیں۔ ماتونڈکر کل مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شامل ہوجائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ شیو سینا کی جانب سے گورنرکوٹہ کے تحت ارمیلا ماتونڈکر کو رکن قانون ساز کونسل بنایا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ارمیلا کو شیو سینا ایم ایل سی بنا کر ممبئی کارپوریشن سمیت مہاراشٹر کے سیاسی منظر نامہ میں تبدیلی پیدا کرسکتی ہے؟ اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com