آتش زدگی سے متاثرین کے بچوں کو تعلیمی کٹ دی جائے گی،نوری مشن کی جانب سے الحاج محمد سعید نوری نے اعلان کیا


آتش زدگی سے متاثرین کے بچوں کو تعلیمی کٹ دی جائے گی،نوری مشن کی جانب سے الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اعلان کیا

مالیگاؤں:30 نومبر (پریس ریلیز) حصولِ علم کے لیے معاونت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں کی تعلیمی رہبری و رہنمائی کے ساتھ ان کی تعلیمی اشیاء سے اعانت بھی اہم ذمہ داری ہے۔ گزشتہ دنوں سید اظہار اشرف نگر میں آتش زدگی میں تقریباً۱۷؍ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ متاثرین کے بچوں کے لیے نوری مشن کی جانب سے ’’تعلیمی سیٹ‘‘ کی فراہمی کا اعلان سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کیا۔ موصوف ۲۹؍ نومبر کی سہ پہر سنی تنظیموں کی جانب سے متاثرہ علاقہ کے دورے پر تھے۔ مذکورہ اعلان کے ضمن میں نوری مشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ ازیں قبل بھی انفرادی و اجتماعی طور پر نوری مشن کے فلاحی شعبے سے خدمات کی انجام دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ مستحقین میں طبی، تعلیمی، فلاحی رخ سے خاموش معاونت کی جاتی رہی ہے۔ مذکورہ علاقہ کے متاثرین کے طالب علم بچوں کی لسٹ بنائی جا رہی ہے۔ ان شاء اللہ مذکورہ اشیا علمائے کرام کے ہاتھوں تقسیم کی جائے گی۔ مشن کے وفد نے متاثرین کی باز آباد کاری کے لیے سنی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا اور متاثرین کی بحالی کےلیے دُعاکی گئی۔ وفد میں غلام مصطفیٰ رضوی، معین پٹھان رضوی، فرید رضوی، ارشد رضوی، سعد رضوی شامل تھے۔ ایسی پریس نوٹ نوری مشن مالیگاؤں نے جاری کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے