مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے، مفتی اسماعیل اور مہا گٹھ بندھن واٹر گریس کمپنی کے ساتھ ہیں یا بدعنوانی کے خلاف؟ ، وضاحت ضروری


مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے، مفتی اسماعیل اور مہا گٹھ بندھن واٹر گریس کمپنی کے ساتھ ہیں یا بدعنوانی کے خلاف؟ ، وضاحت ضروری

تو کچرا گھوٹالہ ہوا ہے، MIM کے سابق چیئرمین کا  اعتراف ، پریس کانفرنس میں ٹھیکہ قانونی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں:اسلم انصاری


مالیگاؤں / 7 اکتوبر ( پریس نوٹ/ بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن میں گزشتہ دنوں مجلس کے سابق اسٹینڈنگ چیئرمین نے پریس کانفرنس لیکر کہا کہ شہر کے حق میں واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ دینے کا یہ فیصلہ لیا گیا ہے یعنی انہوں نے بوگس ٹہراؤ کو قبول کرلیا ہے ۔ اگر واٹر گریس کو یہ ٹھیکہ دینا ہی ضروری تھا تو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین کو چاہیئے تھا کہ پہلے قانونی پروسیجر پورا کرتے، ٹھیکہ دینے سے پہلے ٹینڈر کال کرواتے،پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم کا ٹینڈر شائع ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ٹینڈر کے بعد مکتے داروں میں کمپیٹیشن ہوتا ہے جس سے کارپوریشن کا مالی فائدہ ہوتا، لیکن یہ کیا انہوں نے تین سال قبل ہی اس ٹھیکہ کو ایڈوانس میں دس سالوں کی اضافی معیاد کے لئے وہ بھی 150 میٹرک ٹن کچرا اٹھانے کے ساتھ ہی منظور کردیا ۔اس میں سراسر بدعنوانی ہوئی ہے اور انہوں نے پریس کانفرنس لیکر یہ قبول کرلیا کہ ہاں کچرا گھوٹالہ ہوا ہے ۔ اور یہ بھی جھوٹ پر مبنی کہا کہ 2013 میں پانچ لاکھ آبادی تھی اور آج دس لاکھ آبادی ہوگئی ہے یعنی ان سات سالوں میں پانچ لاکھ افراد کو اضافہ ہوا ہے ۔سابق اسٹینڈنگ چیئرمین نے واٹر گریس کمپنی کے نمائندے کی طرح پریس کانفرنس لیکر صفائی دی ہے اور وہ خود اپنی پریس کانفرنس میں پھنس گئے ہیں ۔اسلم انصاری نے اپنی پریس نوٹ میں کہا کہ شیخ رشید صاحب نے 8 مہینہ پہلے ہی واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کی منظوری مہا سبھا میں دی ہے ۔اور ابھی بھی اس کمپنی کو اور ٹھیکہ دار کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز اسٹینڈنگ کمیٹی میں شامل کی گئی ہے جسکا فیصلہ جمعرات کو ہونے والا ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کب مفتی اسماعیل اور مہا گٹھ بندھن وضاحت کریں گے کہ وہ واٹر گریس کمپنی کے ساتھ ہیں یا بدعنوانی کے خلاف ہیں؟ ایک طرف مستقیم ڈگنیٹی واٹر گریس کمپنی کے خلاف پریس کانفرنس لیتا ہے تو دوسری طرف سابق اسٹینڈنگ چیئرمین واٹر گریس کمپنی کو بچانے اور فائدہ اٹھانے کیلئے پریس کانفرنس لیتا ہے اور واٹر گریس کا ڈیفینس کرتا ہے ۔تیسری جانب مجلس کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل کے فرزند بھی واٹر گریس کمپنی کو بچانے کیلئے آٹھ کھڑے ہوچکے ہیں جسکا ثبوت عوام نے دیکھا کہ وہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیئرمین کی پریس کانفرنس جو گٹ نیتا آفس میں واٹر گریس کمپنی کی حمایت میں لی گئی اس میں ساتھ ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آئے ۔اس پر ہم مہا گٹھ بندھن اور مجلس کے ایم ایل اے سے سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنی رہبری کا حق ادا کریں ۔ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ "تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا = مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری رہبری کا سوال ہے" ۔اس معاملہ میں کانگریس کی نیت پر سوال اٹھانے والوں کو چاہیے کہ ہماری نیت پہلے سے ہی صاف ہے اور اچھی ہے جلد ہی عوام کی عدالت میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی کیا جائے گا ۔

                       (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے