گیارہ جولائی کو بی جے پی اور فرقہ پرستی کیخلاف آصف شیخ کا جوابی جلسہ عام
ریاستی بلدیاتی انتخابات میں انڈین سیکولر پارٹی کی شراکت داری کا لائحہ عمل اور اپوزیشن کے چہرے سے اچھائی کا نقاب اتارا جائے گا
مالیگاؤں : 25 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کی تعریف کرنے کی پاداش میں فرقہ پرستوں کی جانب سے ہنگامہ کھڑا کرنا اور اس کے بعد آصف شیخ کیخلاف سوموار پیٹھ پونہ کے ساکن دتہ گائیکواڑ کی شکایت پر تعلقہ پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 483/2025 کے مطابق بھارتیہ نیائے ساہتہ 2023 کی دفعہ 299اور 302 کے تحت مقدمہ در ہونا ۔اس بات کی علامت ہے کہ فرقہ پرست جماعتیں اظہار رائے کی آزادی پر بھی لگام لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔اسی طرح اس معاملے میں فرقہ پرستی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے قانونی لڑائی اور دستور ہند نے دیئے گئے اظہار رائے کی آزادی کے حقوق کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل طئے کرنے کیلئے ایک ہنگامی جلسہ عام کا انعقاد مورخہ 11 جولائی، بروز جمعہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک، ڈائمنڈ لانس آگرہ روڈ ،مالیگاؤں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔اس طرح کی اطلاع نوید خطیب احمد نے دی ۔انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ عام سے بی جے پی اور فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مہاراشٹر کے لوکل باڈیز چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی سیاسی پالیسی اور مہاراشٹر لوکل باڈیز چناؤ میں پارٹی کی شراکت دری کے تعلق سے لائحہ عمل طئے کیا جائے گا۔اسی طرح اس جلسہ عام میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین کے کارناموں کا پول بھی کھولی جائے گی ۔اچھائی اور برائی کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے چہرے سے نقاب کھنیچا جائے گا ۔نوید خطیب نے مزید بتایا کہ اس جلس عام میں آصف شیخ رشید کی سنسنی خیز تقریر سے کئی اہم خلاصے بھی ہونگے ۔موصوف نے شہریان مالیگاؤں کیساتھ ہی تمام ورکروں، عہدیداروں اور خواہش مند امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com