سہارا کووڈ اسپتال کے ڈاکٹر کھیرنار کا فوری تبادلہ کیا جائے، کارپوریٹر اعجاز بیگ کا سنگین الزام، امگا کے وفد کی کمشنر و ہیلتھ آفیسر سے ملاقات

سہارا کووڈ اسپتال کے ڈاکٹر کھیرنار کا فوری تبادلہ کیا جائے، کارپوریٹر اعجاز بیگ کا سنگین الزام، امگا کے وفد کی کمشنر و ہیلتھ آفیسر سے ملاقات

مالیگاؤں :7 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سہار کووڈ سینٹر سے ڈاکٹر سوپنل کھیرنار کا تبادلہ کیا جائے کیونکہ سہارا اسپتال کے ڈاکٹر سوپنیل کھیرنار کے متعلق بہت ہی حساس شکایات موصول ہوئی ہے ۔ڈاکٹر کھیرنار ہر الزام ہے کہ وہ خواتین ملازمین و ڈاکٹرس کے ساتھ بدزبانی کرتا رہا ہے ۔جسکی وجہ سے خواتین ملازمین و لیڈی ڈاکٹروں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور ان کے لئے کورونا مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اس لئے اس ڈاکٹر سوپنیل کھیرنار کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے اسطرح کا مطالبہ کارپوریٹر اعجاز بیگ و یاسمین بیگ نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے ۔اس کے علاوہ 900 روپے والی ٹیسٹنگ فیس ڈاکٹر سوپنیل مریضوں سے متعلقہ ٹیسٹ کے لئے 1500 روپئے لے رہے ہیں۔ یہ تمام معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور مالیگاؤں جیسے حساس شہر میں مستقبل میں کسی بڑے واقعے کے خدشات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم ڈاکٹر سوپنیل کو سہارا کووڈ اسپتال سے فوری طور پر ہٹا دیا جانا چاہئے۔ ورنہ ہم ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کریں گے واضح رہے کہ ہم سوپنیل کھیرنار کا منہ بھی کالا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وہیں اسی ضمن میں مالیگاؤں مالیگاؤں ڈاکٹرس اسو سی ایشن عرف امگا کے ایک وفد نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹر کی حرکات کے خلاف شکایت کی اور انہوں نے اسے شہر سے باہر تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شہر بھر کے کووڈ سینٹر میں ہماری ڈاکٹروں کی ٹیم کام کررہی ہیں انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑ اسکا دھیان رکھا جائے وہیں امگا کے وفد نے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے سے بھی مطالبہ دہرایا ۔

                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے