ڈپلیکیٹ ووٹرس کی تعداد پہنچی 23 ہزار 600 پر ،شیخ آصف کی قانونی لڑائی جاری
مشکوک ووٹرس کی تعداد 37 ہزار کے علاوہ آج پھر 6 ہزار تین سو ڈپلیکیٹ ووٹرس کی یادداشت پرانت آفیسر کو پیش
مالیگاؤں : 14 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں گذشتہ دو مہینوں سے بوگس ووٹوں کی شکایت دینے کا معاملہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی جانب سے جاری ہے دو مہینوں میں ڈپلیکیٹ ناموں کی تعداد 23 ہزار 600 سو ہوچکی ہیں ۔وہیں 58 نمبر الیکشن یادی میں چونکا دینے والی بات یہ سامنے آئی کہ اس یادی میں عبداللہ نگر، اجتماع نگر، گولڈن نگر اور پوار واڑی پر مشتمل علاقے شامل ہیں اور یہاں پر حیرت انگیز طور پر 900 ووٹ کا اضافہ اسمبلی الیکشن کے بعد سے ابھی تک کیا گیا ہے ۔اس سے قبل اسی یادی میں 1873 ووٹ شامل تھی اسطرح کل ملا کر 2800 ووٹرس کے نام شامل ہوچکے ہیں ۔اسکی بھی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ شہر بھر سے مشکوک ووٹوں میں ایک شخص کی ووٹ دو تین مقامات کے علاوہ چار، پانچ اور 8 اور 12 جگہوں پر نام بھی ملے ہیں اس کے علاوہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں 37 ہزار ووٹرس ایسے ہیں جس پر نہ ہی فوٹو ہے نہ ہی شناختی کارڈ نمبر جس کی تحقیقات جاری ہیں۔مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بوگس طریقہ سے ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے اور اس معاملہ میں ہم نے متعدد بار مکتوب پیش کرتے ہوئے الیکشن محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بوگس ووٹرس کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد بوگس ووٹرس کو لسٹ سے نکال کر ایک فرد ایک ووٹ کے ساتھ الیکشن فہرست کو درست کرلیا جائے ۔ اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں 114 (سینٹرل )اسمبلی کے انتخابات کے تناظر میں کیا ہے ۔شیخ آصف نے آئندہ الیکشن کو "ایک شخص ایک ووٹ" کے ذریعے جمہوری طریقے سے کرانے کے لئے ووٹر لسٹ جانچ پڑتال مہم شروع کر رکھی ہے ۔ شیخ آصف نے پرانت آفیسر سے کہا کہ ہماری فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ووٹر لسٹ میں متعدد مقامات پر ایک شخص کا نام کئی جگہوں پر تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اس سلسلہ میں تمام شواہد پیش کررہے ہیں ۔ شیخ آصف نے آج بھی بروز بدھ کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے پرانت آفیسر کو 6300 ایسے ووٹرس کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کی ۔اس سے قبل 16 ہزار 700 جعلی ووٹ ثبوت مع ووٹر نمبر، یادی نمبر اور نام کے ساتھ جمع کرائے گئے ہیں۔ اور اب یہ تعداد 23 ہزار 600 ہوچکی ہے ۔ ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم ثبوتوں کے ساتھ پرانت آفیسر کو ترتیب وار بوگس ووٹوں کی فہرست پیش کررہے ہیں آپ کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر جعلی ووٹ کو منسوخ کردیں ۔شیخ آصف نے شہر کے بی ایل اوز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کام پوری ایمانداری سے کام کریں، پرانت آفیسر کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر فوری کارروائی کریں، جعل ووٹرس کو ہذف کرنے پرانت کے حکمنامہ کو قبول کریں ۔شیخ آصف نے بی ایل اوز سے کہا کہ الیکشن محکمہ کل کوئی ذمہ داری آپ پر عائد نہ کردے اور آپکو جوابدہی کرنا پڑے اس لئے کہ یہ لڑائی ہائی کورٹ تک جانے والی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے اپنے شہر کے بی ایل اوز ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو سکے ۔تاہم شیخ آصف نے کہا کہ اگر ہماری شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو پھر ہمیں احتجاجاً سڑکوں پر آنا پڑے گا اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اجتماعی احتجاج کرنا پڑے گا۔انہوں نے اس پورے معاملہ کو ہائی کورٹ میں بھی لیجانے کا اعلان کیا ہے۔پرانت آفیسر کو میمورنڈم پیش کرنے گئے وفد میں ایوب خان ۔، شکیل بیگ،اسلم انصاری ،عبدالقیوم ،مستقیم احمد راجو انجینئر ،عامر ملک وغیرہ حاضر تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com