صحت عامہ اور وبائی امراض سے متعلق یونیسف اور چرکھا تنظیم کی شہر کے صحافیوں سے آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد

صحت عامہ اور وبائی امراض  سے متعلق یونیسف اور چرکھا تنظیم کی شہر کے صحافیوں سے آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد

مالیگاؤں :13 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) یونیسیف اور چرکھاتنظیم کی جانب سے مالیگاؤں میں تغذیہ اور صحت کی خدمات و COVID-19 کے اثرات کے متعلق شہر کے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے زوم آن لائن اپلی کیشن پر میٹنگ کا انعقاد 13 اکتوبر 2020 کی شام 3 بجے ہونے پانچ بجےکے درمیان عمل میں آیا ۔ اس آن لائن میٹنگ میں یونیسیف اور چرکھا کی جانب سے ڈاکٹر مینن ، ڈاکٹر دیپک پوار ، سجاتا شرکے سمیت دیگر ذمہ داران کی جانب سے صحافیوں کو کووڈ 19 ، حاملہ خواتین کو ملنے والی خدمات اور صحت کے متعلق تفصیلات دی گئی ، وہیں اس آن لائن میٹنگ میں پترکار جمال شیخ ، زاہد سر بیباک ، امجد خان سر ، عمران راشد ، فیض احمد ، سمیر بھائی ، ساجد نعیم سمیت دیگر صحافیوں نے مالیگاؤں شہر میں حاملہ خواتین کو ملنے والی سہولیات ، خدمات ، اور علی اکبر اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں ، ہیلتھ سینٹروں پر ہورہی لاپرواہی اور سہولیات فراہم نہ ہونے سے متعلق سوالات کئے گئے جس پر یونیسیف نے مالیگاؤں شہر میں بہتر خدمات پیش کرنے اور صحت کے معاملوں پر توجہ دینے سرکاری مشنری کو رپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اسی کے ساتھ شہر کے، سیاسی ،سماجی و مذہبی افراد کے ساتھ صحافیوں اور سوشل ورکرس سے بیداری مہم میں خصوصی تعاون کی اپیل کی ، شام ہونے پانچ بجے بجے میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا ۔
                      (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے