رشوت لینے کے الزام میں گرفتار عبدالرحمن اجو انصاری کی مکمل جانچ و تفتیش کی جائے، اینٹی کرپشن بیورو اور وزارت داخلہ کو شکایت روانہ
رشوت لینے والے ملزم کا کس سیاسی لیڈر سے کنیکشن، اور کس نے فون پر گفتگو کی؟ تمام معاملات کی شفاف جانچ کرنے آصف شیخ کا مطالبہ
مالیگاؤں : 14 اکتوبر (پریس ریلیز) گزشتہ کل 13 اکتوبر کی شام اینٹی کرپشن بیورو کے ٹریپ میں رنگے ہاتھوں رشوت لینے والے عبد الرحمن عبدالقادر نامی شخص کی مکمل جانچ کی جائے ۔13 اکتوبر کو مالیگاؤں شہر کے تعلقہ پولس اسٹیشن کی حدود میں اینٹی کرپشن محکمہ کی ٹیم نے رشوت قبول کرتے ہوئے عبدالرحمن عبدالقادر کو کامیاب جال بچھا کر رشوت لیتے گرفتار کیا ہے۔ عبدالرحمن عبدالقادر (عرف اجو انصاری) گذشتہ 10 سالوں سے مالیگاؤں کے متعدد تھانوں اور سرکاری محکموں میں اسی طرح کا کام کر رہا ہے ۔معاملہ سیٹیلمینٹ (توڑی بازی )کرتا ہے ایسی ہمیں معلومات ملی ہیں۔ اسطرح کا شکایت اور اپیل مالیگاؤں شہر کے کانگریس لیڈر آصف شیخ رشید نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ایس پی سنیل کڑاسنے سے کی ہے ۔شیخ آصف نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ یہ شخص کون سی سیاسی جماعت کے لئے کام کررہا ہے؟ اور کس سیاسی رہنما کے ساتھی و قریبی ہیں؟ اور یہ شخص کس سیاسی لیڈر کو رشوت جمع کرکے رقم دے رہا ہے؟ یا اس رقم سے کیا کام کیا جارہا ہے؟ کس لیڈر کا فون اجو انصاری کی گرفتاری کے بعد پولس ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوا تھا؟ یہ اور ایسے بہت سارے سوالوں کے جواب معلوم کرنا بہت ضروری ہے کہ اس پورے معاملے کا گاڈ فادر کون ہے۔؟ تاہم ، ہمیں یقین ہے کہ مذکورہ بالا سوالات پر مبنی معلومات کو حاصل کیا گیا تو رشوت، سائبر کرائم اور ان جیسے متعدد جرائم کی جانچ کرنے میں معاون بنے گا ۔اس مکتوب کی ایک کاپی سنیل کڑاسنے کے علاوہ ایک ایک کاپیاں وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور وزیر داخلہ برائے مملکت ستیج پاٹل مہاراشٹر سرکار کو بھی روانہ کیا گیاہے ۔
(Advertisement)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com