آکسیجن اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم، آزادانہ اسکواڈ کے ذریعہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال جاری :ضلع کلکٹر مانڈھرے ‏

آکسیجن اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

 آزادانہ اسکواڈ کے ذریعہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال جاری :ضلع کلکٹر مانڈھرے 


 
مالیگاؤں : 23 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرےنے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی چیک کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ضلع میں کورونا مریضوں کو آکسیجن اور ادویات کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے قائم ایک ایکشن گروپ کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
 اس موقع پر ڈپٹی کلکٹر بھاگوت دئی پھڑے ، ڈپٹی کلکٹر محترمہ وسنتی مالی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر نکھل سوندانے ، مادھوری پوار  اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ، ستیش بھامرے منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر موجود تھے۔ اس گروپ کی سابقہ ​​میٹنگ میں تفویض کردہ پروسیڈنگ کلکٹر شری مانڈھرے کی دی گئی ہدایات کے مطابق تمام ممبروں کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی گئی۔  ضلع میں کویڈ 19 مریضوں کو روزانہ  3801 جمبو سلنڈر آکسیجن کا مطالبہ ہے اور موجودہ سپلائی 5،571 جمبو سلنڈر ہے۔ جسکی معلومات متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں اور بلدیات سے جمع کی گئی ہیں اسطرح کی تفصیلات نکھل سوندانے نے پیش کی ۔ ضلع میں آکسیجن کی فراہمی آج تک ضلع کے اسپتالوں کے لئے کافی ہے اور جو اسٹاکسٹ مریضوں کو درکار  انجیکشن سپلائی کرتا ہے اس کا بھی بار بار معائنہ کیا جاتا ہے اور کلکٹر کو ایک رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔  مانڈھرے نے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن مادھوری پوار کو ہدایت کی ہے اور اس کی مدد کے لئے دو افسر مقرر کئے ہیں اور ہدایت کی گئی کہ جہاں پر ادویات کی بلیک مارکیٹنگ ہوئی ہے وہاں مقدمہ درج کیا جائے۔اسی طرح سلینڈر کی کالا بازاری کرنے والوں پر مقدمہ درج کئے جانے کا حکم ضلع کلکٹر نے جاری کیا ۔

                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے