گرنا ندی میں 22 سالہ نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک، مچھلی کا شکار کرتے وقت توازن بگڑا ‏

        (گرنا ڈیم :فائل فوٹو گیارہ اگست 2019)


گرنا ندی میں 22 سالہ نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک، مچھلی کا شکار کرتے وقت توازن بگڑا 

مالیگاؤں :23 ستمبر(بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سے قریب مل گاؤں سے لگ کر گرنا ندی میں  بھوسلے واڑی ملگاؤں کا رہنے والا 22 سالہ نوجوان سنیل راجندر ٹھاکر آج صبح گیارہ بجے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔جس کی تلاش دوپہر 3 بجے تک جاری رہی لیکن رجیندر کی لاش نہیں مل سکی ۔تب ہی مقامی تحصیلدار نے دوپہر 3 بجے محکمہ فائر بریگیڈ کے شکیل تیراک سے رابطہ کیا ۔ اطلاع ملتے ہی شکیل تیراک نے موقع پر پہونچ کر بذریعہ بوڈ پانی کے درمیانی حصہ میں پہونچ کر ندی میں جاکر لاش کی تلاش شروع کی اور ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد ہی راجندر کی لاش کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔
         (شکیل تیراک فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ) 

نمائندہ بیباک کو تفصیلات میں شکیل تیراک نے بتایا کے مرنے والا نوجوان شادی شدہ تھا اور اسکی شادی کو ابھی صرف 2 مہینہ ہی ہوا تھا ۔ اور یہ نوجوان گرنا ندی میں فگار کے پاس مچھلی کا شکار کرنے گیا جہاں وہ شکار کرتے ہوئے تقریبا 20 فٹ گہرے پانی میں ڈوب کر خود موت کا شکار ہو گیا ، تادم تحریر نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال روانہ کر دی گئی ۔پولس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس وقت موقع پر شکیل تیراک کے ساتھ تکارام ، نِرُوتّی بورڈے اور ڈرائیور جمیل احمد سمیت گاؤں کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔

                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے