آج پھر 500 ووٹرس کی چوتھی فہرست پرانت آفیسر کو پیش ،آصف شیخ نے اب تک دو ہزار ڈپلیکیٹ ووٹرس کی شکایت درج کرائی
مالیگاؤں : 04 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ 114 میں بوگس ووٹ معاملہ کو لیکر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر آج 500 بوگس ووٹرس کے نام کی چوتھی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کی ہے ۔انہوں نے بوگس ووٹرس کی پہلی فہرست 15 اگست کو پرانت آفیسر کو فراہم کرتے ہوئے ایک فرد ایک ووٹ کا نعرہ دیا تھا ۔ شیخ آصف نے بوگس ووٹوں کو کٹ کرنے اور بوگس ووٹ بڑھانے والے افراد خاطی افراد پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یاد رہے اب تک 2000 ڈپلیکیٹ ووٹرس کے ناموں کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کی گئی ہے۔ اس معاملہ کو لیکر شیخ آصف نے ممبئی سائبر کرائم برانچ میں بھی شکایت درج کراتے ہوئے وکلاء سے ملاقات کرکے قانونی پیچیدگییوں اور عدالتی کاروائی کے لئے تبادلہ خیال بھی کیا ہے اس کے علاوہ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ صاحب، چیف الیکشن کمشنر آف مہاراشٹر، ناسک ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی آرتی سنگھ صاحبہ کو بھی تحریری مکتوب دیا گیا ہے کہ جس یادی میں زیادہ بوگس نام بڑھائے گئے ہیں اس یادی پر کام کرنے والے BLO جو پارٹی بازی کرتے ہوئے پارٹی ورکر بن کر کام کرتے رہے ان کی لسٹ بھی پیش کی گئی اور ان پر بھی قانونی کارروائی کی جائے اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس وفد میں شیخ آصف شیخ رشید ،عبد الطیف باغبان، شکیل جانی بیگ، عبدالقیوم وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com