غیر قانونی طور پر اوپن اسپیس فروخت ، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا اندیشہ، آصف شیخ کی میونسپل کمشنر سے شکایت ،مقدمہ درج کیا جائے

غیر قانونی طور پر اوپن اسپیس فروخت ، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا اندیشہ، آصف شیخ کی میونسپل کمشنر سے شکایت ،مقدمہ درج کیا جائے


 مالیگاؤں 6 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن  مالیگاؤں کی حدود سنگمیشور وارڈ، سروے نمبر 110/1 بی ، مالیگاؤں کارپوریشن وارڈ نمبر 21 گلشیر نگر کے پیچھے گلشن ابراہیم صابرہ حجن مسجد کے سامنے نئی تہذیب کے بازو نیشنل ہائی وے سے متصل کی زمین میں منظور شدہ لے آؤٹ کی شکایت آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے کی ہے ۔ موصوف نے درخواست کی کہ سنگمیشور وارڈ سروے نمبر 110/1 B  کا لے آؤٹ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ٹاؤن پلاننگ سے منظور کیا گیا ہے ۔  لیکن اس لے آؤٹ کے مالکان نے لے آؤٹ میں کھلی جگہ (اوپن اسپیس) کے ٹکڑے (پلاٹ) بنا کر شہر کی عوام کو فروخت کردی ہے۔  نیز 40 فٹ کے لئے منظور شدہ سڑک کو 20 فٹ کردیا گیا ہے اور 30 ​​فٹ سڑک کو 25 فٹ کردیا گیا ہے۔  اور اسی جگہ پر 30 فٹ کے راستے پر پلاٹ مالکان نے پلاٹ بناکر عوام کو فروخت کردیا ہے۔  مذکورہ بالا  غیر قانونی سرگرمیوں کے متعلق  محکمہ ٹاؤن پلاننگ اور کارپوریشن کمشنر کو اس جانب سنجیدگی سے دھیان دینا چاہئے اور متعلقہ اراضی (زمین) کا سروے کرکے اراضی کے مالک کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔موصوف نے کہا کہ اس خدشہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس اوپن اسپیس کی غیر قانونی طور سے فروخت میں کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور لین دین ہونیکے امکانات نظر آتے ہیں ۔آصف شیخ نے کمشنر کو مذکورہ زمین کا نقشہ، لے آؤٹ اور جس جگہ کو غیر قانونی طور پر فروخت کیا گیا ہے اسکی تفصیل بھی دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں جلد از جلد کارروائی کی جائے ۔اس مکتوب کی ایک کاپی سب رجسٹرار آفیسر مالیگاؤں کو بھی پیش کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے