ٹرک مالکان و ڈرائیوروں سے آصف شیخ کی اپیل ،آگرہ روڈ پر ٹرک پارک نہ کریں ورنہ بحالت مجبوری قانونی کارروائی کی جائے گی
مالیگاؤں :3 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں و بیرون شہر سے آمد و رفت کرنے والے ٹرک مالکان و ڈرائیور حضرات کے علاوہ خصوصی طور پر مالیگاؤں میں رہنے والے ٹرک ڈرائیور و ٹرک مالکان اپنی اپنی مال ٹرک کو آگرہ روڈ شیواجی پتلے سے لیکر درے گاؤں ہائے وے تک کسی بھی جگہ پر پارک نہ کریں بلکہ کسی کشادہ جگہ یا پارکنگ میں پارک (کھڑی) کریں ۔کافی دنوں سے یہ شکایات موصول ہورہی ہے کہ آگرہ روڈ کی دونوں جانب جابجا بے ترتیب مال ٹرک کو کھڑی کردیا جارہا ہے جس سے ٹریفک بڑھ رہی ہے اور حادثات ہونے کے خدشات ہیں ۔اور دیکھنے میں آرہا کہ گزشتہ کی بہ نسبت ان دنوں آگرہ روڈ پر دونوں جانب گاڑی مالکان یا ڈرائیور حضرات اپنی اپنی مال ٹرک کو کھڑی کرکے لے چلے جاتے ہیں رات بھر اور دن میں بھی کئی کئی گھنٹے ٹرک راستے کے کنارے ہی کھڑی کی جارہی ہے جس سے ٹریفک کا نظام بگڑتا جارہا ہے عوام کو راستہ چلنے میں دشواری ہورہی ہے اس معاملہ میں میری تمام مقامی و بیرونی ڈرائیور حضرات اور ٹرک مالکان سے مودبانہ اپیل و گزارش ہیکہ وہ اپنی اپنی گاڑیوں کو آگرہ روڈ سے ہٹا کر کہیں کشادہ جگہ پر کھڑی کریں ۔ اپنی ذات سے کسی بھی شخص کو تکلیف پہنچانا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اسکا دھیان رکھا جائے ورنہ بحالت مجبوری ہمیں اس معاملہ میں سخت فیصلے لیتے ہوئے قانونی قدم اٹھانا پڑے گا اس لئے ٹرک مالکان اس جانب توجہ دیں اور عوام کو تکالیف پہنچانے والے عمل سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔اسطرح کی تفصیلی اپیل بغرض اشاعت سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے شہر و بیرونی ٹرک مالکان و ڈرائیور سے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com