بوگس ووٹ معاملہ:آصف شیخ کی سینئر وکلاء سے ملاقات، قانونی پیچیدگیوں اور عدالتی کارروائی کے لئے تبادلہ خیال جاری
مالیگاؤں : 21 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) بوگس ووٹ معاملہ کو لیکر شیخ آصف سنجیدہ نظر آریے ہیں اور لگتا ہے کہ وہ اس معاملے کو حل کرکے ہی دم لینگے، اطلاع کے مطابق آج پرانت آفیسر کو دوسری فہرست سونپنے کے بعد شیخ آصف نے بوگس ووٹرس اور بی ایل اوز کے علاوہ اس غیر قانونی کام میں ساتھ دینے والے محکمہ الیکشن کے ملازمین کو کورٹ میں کھینچنے کی تیاری کرلی ہے اور اسکے لئے آج جمعہ 21 اگست کی شب 9 بجے شیخ آصف نے اپنی ٹیم کے مخصوص افراد کے ساتھ شہر کے معروف اور مقامی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ واصف اقبال اور ایڈوکیٹ فیض سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا اور تفصیل کے ساتھ تقریباً 30 تا 40 منٹ بوگس ووٹ معاملہ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔اس سے قبل شیخ آصف نے ضلع کلکٹر اور ریاستی چیف الیکشن کمشنر سے بھی شکایت کی ہے اب آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوتا ہے اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔اس وفد میں شیخ آصف کے ہمراہ اسلم انصاری، شکیل جانی بیگ، خالد معین وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com