نیا پورہ وارڈ، آزاد نگر، بیلباغ اور ہزار کھولی سمیت مشرقی علاقوں کے 36 کنٹیمینٹ زون کے ساتھ ہی شہر بھر میں 125 کنٹیمینٹ زون ظاہر
میونسپل کمشنر نے نئے احکامات جاری کئے، کنٹیمینٹ زون میں انتہائی ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی خدمات مسدود، بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے والوں پر کارروائی کرنے پولس تعینات
مالیگاؤں 21 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے نئے ترمیم شدہ 125 محدود علاقوں(کنٹیمینٹ زون) میں 95 محدود علاقوں کی تنظیم نو کرتے ہوئے ترمیم کی ہے۔نئے ترمیم شدہ 125 مقامات میں کنٹینمنٹ / بفر زون آرڈر ، آؤٹ لائن اور حدود متعین کی گئی ہے ۔اہم معلومات ، ہدایات ، احکامات ، منصوبے پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے تمام متعلقہ افراد اور شہریوں کی جانکاری کے لئے یہ معلومات مفاد عامہ کی خاطر شائع کی جاری ہیں ۔ اور یہ اعلان مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و وبائی امراض کے مینجمنٹ نگراں آفیسر ترمبک دیپک کاسار نے جاری کیا ہے ۔انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت کے احکامات کی روشنی میں یہ فیصلہ جاری کیا ہے ۔کمشنر نے پریس ریلیز میں کہا کہ ملک بھر میں 23 مارچ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے اور وبائی امراض قانون 1897 کی روشنی میں حکومت نے جو گائیڈ لائن جاری کی ہے اسکی روشنی میں ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ ہمارے مشاہدے میں آیا ہے کہ 3 اگست سے 19 اگست تک شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کافی بڑی ہیں جسکے سبب حکومت کے دیئے گئے اختیارات و ہدایت کی روشنی میں ان علاقوں کو کنٹیمینٹ زون ظاہر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کنٹیمینٹ علاقوں میں چاہے گلی ہو یا سڑک، کسی بھی افراد کو سواری کرنے، پیدل چلنے اور کھڑے رہنے، ٹہرنے بیٹھنے اور آنے جانے کی سخت منائی ہوگی ۔پولس حکام ان کنٹیمینٹ زون کو چاروں جانب سے سیل کردیں اور صرف ان علاقوں میں انتہائی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل، دواخانہ، کرانہ جیسی اشیاء کے لئے ہی ایک راستے کو جاری رکھیں ۔موصوف نے کہا کہ 8 اپریل سے 19 اگست تک شہر میں 2032 کورونا کے مریض پائے گئے ہیں اس لئے ان علاقوں میں 20 اگست سے تین ستمبر تک 14 دنوں تک کنٹیمینٹ زون ظاہر کیا جارہا ہے ۔کمشنر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کنٹیمینٹ زون کی فہرست بھی شائع کی ہے جسے عوام کی معلومات کے لئے یہاں دیا جارہا ہے ۔
کنٹیمینٹ زون
جونا فاران مرزا غالب روڈ، 2:بھاوسار گلی قلعہ پولس اسٹیشن، 3 :نندن ٹاور، 4: بادشاہ خان نگر، 5: وسنت واڑی سٹی پولس اسٹیشن،
6: نیا پورہ وارڈ آزاد نگر پولس اسٹیشن، 7: موہن پیر گلی آزاد نگر پولس اسٹیشن، 8:اسلام پورہ سٹی پولس اسٹیشن،
، 9:ذاکر حسین نگر سٹی پولس اسٹیشن، 10: رمضان پورہ پولس اسٹیشن، 11: مہیش نگر سٹی پولس اسٹیشن،
12: سول ہاسپٹل سٹی پولس اسٹیشن، 13: نندن نگر عائشہ نگر پولس اسٹیشن، 14: شکر وار وارڈ قلعہ پولس اسٹیشن،
15: واویکر گلی آزاد نگر پولس اسٹیشن، 16: شنی وار وارڈ قلعہ پولس اسٹیشن، 17: بیلباغ آزاد نگر پولس اسٹیشن، 18: بوہری گلی آزاد نگر پولس اسٹیشن، 19: جین مندر کے سامنے قلعہ پولس اسٹیشن، 20: سر سید نگر پوار واڑی پولس اسٹیشن،21: کریم نگر آزاد نگر پولس اسٹیشن، 22: محمد آباد پوار واڑی پولس اسٹیشن، 23: گولڈن نگر پوار واڑی پولس اسٹیشن ، 24: سائنہ پوار واڑی پولس اسٹیشن، 25: درےگاؤں پوار واڑی پولس اسٹیشن
26: اعظم پورہ،27 : فارمیسی نگر پوار واڑی پولس اسٹیشن ، 28 :تاشقند باغ سٹی پولس اسٹیشن، 29 :پوار واڑی،30 : نیا آزاد نگر، 31جمہور نگر،32:مالدہ، 33: گلشن مالک پوار واڑی پولس اسٹیشن ،
34 :ہزار کھولی عائشہ نگر پولس اسٹیشن، 35:= مہاڈا کالونی،36: سونیا کالونی، 37: پاٹ کنارا کیمپ پولس، 38 سوتا چوک کیمپ پولیس اسٹیشن
، 39: سوتا نگر کیمپ، 40: پٹیل نگر کیمپ ،41: تلک نگر کیمپ،42: کالکا نگر کیمپ، 43: ای یوتی نگر کیمپ، 44: بارہ بنگلہ کیمپ، 45: مدھبن کالونی کیمپ، 46: ہاؤس چھاؤنی پولس اسٹیشن، 47: وردھمان نگر کیمپ ، 48: نسرگ نگر کیمپ ، 49: ہری رام نگر کیمپ، 50:جین استھانک کیمپ،51:منگل اپارٹمنٹ کیمپ، 52:باپجی نگر کیمپ ،53:لوڈھا بھون موسم پل،54 اندرا منی کالونی،55 سپت سرنگی کالونی کیمپ، 56: کاکو بائی کا گارڈن، 57 امبیڈکر نگر کیمپ، 58 سانتاجی نگر، 59: سوجائی ہو، 60: ویر ساورکر،61: بورس نگر ،62 سمبھاجی نگر،63: نیو ہولی چوک کیمپ، 64:کرانتی نگر، 65: ورونداون کالونی،66: ورونداون نگر ،67 مالی نگر
68: نالندہ، 69:ہار ہار اوم کالونی
ایکتا نگر،71 رچنا کالونی، 72:ہمنت نگر،73: موچی کارنر، 74:پنچشیل نگر،75: شیواجی واڑی = 76: مہاراشٹر بیکری کیمپ،77: مارواڑی گلی،78: شاہ نگر، 79: گائتری نگر،80: موکتائی نگر ،81 ،اوپل سوسائٹی82: ایس ٹی کالونی، 83 :مراٹھی اسکول کے پیچھے،کیمپ، 84: پٹھے گلی،85 :شانتی نیکینیتن،86:ادیواسی ہال،87 :یس ہال،88: موڈک گلی، 89 :گولی واڈا، 90:سندھی کالونی، 91:پشپا تائی ہیرے نگر،92 ہمنت نگر ،93 جاجوواڑی،94: سانے گروجی نگر، 95آئیڈیل نگر،96 اومسائی نگر،97سوموارمارکیٹ،98: سنودھن نگر ،99: ہمنت نگر،100:کشی نگر، 101:فسانے نگر، 102: پنڈلک نگر،103 گووند نگر ، 104: منگمت نگر،105 رادھاکرشنن کالونی، 106: راول گاؤں ناکہ، 107: اوم نگر :108، جئے رام نگر،109 وویکا نند کالونی، 110: اودمبر کالونی، 111 دولت نگر کیمپ، 112 مانو ریڈیڈنسی کیمپ، 113 سمت نگر کیمپ، 114 یس ہاسپٹل،115 ُہیڈکوارٹر کالونی،116 سدھی وینایک نگر کیمپ،117: گلانکر نگر، 118 بینک کالونی ، ناگئی کالونی ،119:شری وردھن کالونی، 120: مالی گارڈن کیمپ، 121 شاک کالونی کیمپ، 122: اومکار کالونی کیمپ، 123: سمبھاجی کالونی، 124گولی واڈ آزاد نگر پولس اسٹیشن، 125: امبیکا چوک رمضان پورہ پولس اسٹیشن،وغیرہ کا شمار ہیں ۔لیکن کارپوریشن کمشنر نے اس 'محکمنامہ کو صرف کاغذی خانہ پری کے لئے شائع کیا ہے اس پر عمل آوری ندارد ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com