نو ماہ کے قلیل عرصہ میں مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی میں تیس ہزار نئے ووٹرس کا اضافہ کیسے ہوا؟
ایم ایل اے کے بیٹے سمیت دیگر کے نام ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں شامل، بوگس ووٹرس پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے :آصف شیخ
آصف شیخ کا مہاراشٹر چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ، ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کی تیاری
مالیگاؤں 6 جولائی (نام نگار) مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے میں بدعنوانی ہوئی ہے2014 میں 2 لاکھ 54 ہزار ووٹرس تھے بعد میں 2019 میں 2 لاکھ 96 ہزار ووٹرس کا شمار کیا گیا تھا۔الیکشن سے قبل مالیگاؤں شہر میں 54 ہزار نئے ووٹرس کا شمار کیا گیا تھا وہ بھی مشکوک ہے اس سے پہلے اتنی زیادہ تعداد میں ووٹر لسٹ میں کبھی نام شامل نہیں ہوئے ہیں ۔اب اس نو ماہ کے عرصے میں تقریباً 30 ہزار نئے ووٹرس کا اضافہ کیسے ہوا؟ اسکی جانچ کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے پرانت آفیسر سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بوگس ووٹرس اور ووٹ بڑھانے والوں کے خلاف پولس کیس بنایا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ نیا پورہ وارڈ میں ایک سیاسی جماعت کے نجی دفتر کی معرفت نئے ووٹرس بڑھانے کی مہم شروع کی گئی تھی جسکی شکایت پرانت آفیسر کو اس سے قبل بھی کی گئی تھی لیکن باوجود اسکے پرانت محکمہ نے اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی تھی جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ پرانت محکمہ کے کچھ آفیسر و ملازمین اس بدعنوانی میں شامل ہیں۔سابقہ 2019 میں ووٹر لسٹ میں نئے نام شامل کرکے بوگس ووٹرس کی تعداد بڑھائی گئی ہے اور جسکا فائدہ ایک سیاسی جماعت کو الیکشن میں ہوا ہے ۔اتنا ہی نہیں ایک ووٹر کا نام تین سے پانچ جگہ الگ الگ وارڈ کی ووٹر لسٹ میں شامل ہے آصف شیخ نے کہا کہ بڑھے مذہبی بنتے ہیں اور شہر میں اپنے آپ کو بہت اچھا بتاتے ہیں جبکہ یہ خود دھوکہ باز اور بدعنوان ہیں ۔اسطرح کا سنسنی خیز خلاصہ آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کے پرانت آفیسر کو ایک لیٹر کے ذریعہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس بدعنوانی اور بوگس ووٹرس کے غیر قانونی طور پر ہورہے اضافہ پر روک لگائی جائے اور ایک آئے ڈی سے پانچ ووٹرس کے علاوہ چھٹے ووٹرس کا نام بڑھانے کی اجازت نہ دی جائے ۔ایک ووٹر کا نام ایک سے زائد وارڈ کی ووٹر لسٹ میں شامل ہوتا ہے یا نظر آتا ہے تو انکے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے اور اس بوگس ووٹر کے نام کو بڑھانے والے کمپیوٹر آپریٹر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ادارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اسطرح کا اظہار شیخ آصف نے ایک پریس کانفرنس کانفرنس میں کیا ہے ۔آصف شیخ رشید نے سوال کیا کہ نو ماہ کے دوران شہر کے مشرقی حصے میں تیس ہزار ووٹرس کا اضافہ کیسے ہوا اسکا جواب دیا جائے ۔مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں اتنے کم وقت میں تیس ہزار ووٹرس کا ووٹر لسٹ میں نام شامل ہونا غیر قانونی ہے اس کی جانچ کی جائے اور خاطیوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔آصف شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مفتی اسماعیل قاسمی کے بیٹے عبداللہ فیصل مفتی محمد اسماعیل یادی نمبر 117 اور 118 کے علاوہ یادی نمبر 101 میں نام شامل ہیں ایسے ہی مفتی اسماعیل کے گرد گھومنے پھرنے والے کچھ نوجوانوں کے اور انکی بیوی کے نام بھی ایک سے زائد جگہ پر ووٹر لسٹ میں شامل ہیں جوکہ غیر قانونی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ واقعی میں بوگس ایم ایل اے بنے ہیں ۔ آصف شیخ نے اس معاملے کو ہائی کورٹ تک لیجانے کا اعلان کیا ۔بوگس ووٹرس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ان پر فوج داری مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی آصف شیخ نے کیا ۔ اس شکایتی مکتوب کی ایک ایک کاپی چیف الیکشن کمشنر مہاراشٹر اسٹیٹ اور ضلع کلکٹر کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com