دہشت گردانہ الزام میں پونہ کی مسلم طالبہ گرفتار، دس روز کی پولس کسٹڈی ملی، جمعیتہ علماء مہاراشٹر نے قانونی مدد فراہم کی
ممبئی13؍جو لائی (پریس ریلیز) ملک کے مختلف شہروں اور بستیوں سے محض شک کی بنیاد پر مسلم نوجوانوں کواٹھاکر جیل کی سلاخوں میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تو اعلی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو بھی نشانا بنایا جا رہا ہے اور انہیں منصوبہ بند سازش کے تحت نا جائز مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے ،اسی طرح کا ایک واقعہ گذشتہ کل پونہ میں پیش آیا جہاں این آئی اے کے اہلکاروں نے دن میں 12 بجے جرنلزم کی طالبہ سعدیہ انور شیخ جو کہ اپنے والدہ کے ساتھ رہتی تھی کو گرفتار کر لیا اور اس پر دہشت گردانہ الزام کے ساتھ داعش سے تعلق رکھنے و دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے آج این آئی اے نے اسے دہلی پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیا،اور 10 دن کے لئے پولیس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم صادر کیا سعدیہ انور شیخ کو بر وقت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر( مولانا محمود مدنی ) کی جانب سے ایڈوکیٹ ابو بکر سباق سبحانی عدالت میں حاضر ہوئے اور پولیس کسٹڈی میں اضافہ کرنے پر سخت احتجاج کیا ،اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے واضح رہے کہ گذشتہ کل 12 جولائی کو دوپہر میں 12 بجے دن میں این آئی اے کے اہلکاروں نے پونہ میں جرنلزم کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی چھاپہ مارا اور مکان سے لیپ ٹاپ موبائل فون سمیت ضبط کرکے سعدیہ اور اس کی والدہ کو پولیس اسٹیشن لے گئے تفتیش کے بعد والدہ کو چھوڑ دیا اور سعدیہ انور شیخ کو اپنے ساتھ دہلی لے گئے اور اس پر داعش سے تعلق رکھنے اور دہشت گردانہ کاروائی انجام دینے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علما مہا راشٹر کی لیگل ٹیم نے اس کی بر وقت قانونی امداد کے لئے پیش قدمی کی اور آج پٹیالہ عدالت میں حاضر ہوکر احتجاج در ج کرایا اور کہا کہ سعدیہ انور شیخ کو منصوبہ بند سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے ۔
اس موقع پر جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نےرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طالبہ کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ابھی تک اسکے خلاف کچھ بھی پختہ اور ٹھوس ثبوت پولیس اہلکاروں کو نہیں ملا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملز مہ کے دفاع میں جمعیۃ علما مہا راشٹرنےایڈوکیٹ پٹھان تہور خان لیگل سکریٹری جمعیۃ علما مہا راشٹر کی نگرانی میںدہلی کے معروف کریمنل لائر ایڈوکیٹ ابو بکر سباق سبحانی و دیگر وکلا پر مشتمل ایک ٹیم کا تعین کیا ہے جو باریک بینی سے اس کیس کا جائزہ لیکر عدالت میں مضبوط طریقے پر پیروی کر رہی ہے ،آج دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت پٹیالہ میں جمعیۃ کے یہ وکلا ابو بکر سباق سبحانی و دیگر موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com