سوند گاؤں سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کی ریت ضبط، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج ‏

                        (ریت کا ذخیرہ) 


سوند گاؤں سے ساڑھے روپے چار لاکھ مالیت کی ریت ضبط، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج 


مالیگاؤں :14 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہری حدود سے لگ کر سوند گاؤں شیوار میں گٹ نمبر 14/2 میں چار افراد نے غیر قانونی طریقے سے 75 براس ریت کا ذخیرہ کر رکھا تھا جسے اونچے داموں میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔اس ریت کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔اس معاملے میں پوار واڑی پولس نے تلاٹھی آفیسر نامدیو شراون پوار کی شکایت پر گورکھ رام چندر شیواڑے، شیریا بھان رام چندر شیواڑے، مچندر رام چندر شیواڑے اور سمادھان انا شیواڑے کے خلاف مقدمہ نمبر 75/2020 دفعہ 379/34 کے تحت گناہ درج کیا ہے ۔مزید تفتیش پوار واڑی پولس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے