مہاراشٹر حکومت نویں تا بارہویں جماعت کے طلباء کو مفت درسی کتاب فراہم کرے، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ


مہاراشٹر حکومت نویں تا بارہویں جماعت کے طلباء کو مفت درسی کتاب فراہم کرے

وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ

ممبئی :15 جولائی (بذریعہ فون / بیباک نیوز اپڈیٹ)کوروناوائرس کے سبب ملک بھر میں 24 مارچ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔ریاست مہاراشٹر میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن سرکار کی جانب سے لگایا گیا ہے سرکار نے طالبان علم کا نقصان نہ ہو اس کے لئے آن لائن تعلیم کا اہتمام کیا ہے۔ مہاراشٹر سرکار نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو مفت درسی کتابیں فراہم کی ہے بالکل اسی طرز پر نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کو بھی مفت کتابیں فراہم کی جائے تاکہ وہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔ اسطرح کا ایک  مطالباتی مکتوب مالیگاؤں سینٹرل کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے آج ممبئی میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کو دیا ہے ۔موصوف نے ریاست مہاراشٹر کے تمام طلباء کے لئے مفت تعلیم اسکیم کا فائدہ پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ۔شیخ آصف نے ورشا گائیکواڑ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں 80  فیصد عوام غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ایک خاندان میں کم از کم دو سے تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ افراد اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب اسکولیں بند ہونے سے طالبان علم کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے آن لائن ایجوکیشن حاصل کرنے کے لئے غریب طالبان علم کے پاس کمپیوٹر، ٹیب، اور انڈرائڈ موبائل کی سہولیات میسر نہیں ہے۔مالیگاؤں شہر میں لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک عوام کے لئے دو وقت کی روزی روٹی کا مسئلہ بنا ہوا ہے ایسے میں وہ نہ تو انڈرائڈ موبائل خرید سکتے ہیں نہ ہی مہنگے داموں درسی کتابوں کو خرید سکتے ہیں۔جس کے سبب نویں جماعت تا بارہویں جماعت طلباء تعلیم سے محروم ہوریے ہیں ۔مہاراشٹر سرکار نے مفت تعلیم کے نظام کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت تک  طالبان علم کو درسی کتاب تقسیم کی ہے لیکن نویں جماعت، دسویں جماعت، گیارہویں جماعت، بارہویں جماعت، کے طالبان علم کے پاس درسی کتاب خریدنے کی استطاعت نہیں ہے ۔ اس لئے ریاستی حکومت اس سال خصوصی طور پر مالیگاؤں شہر کے طالبان علم کے لئے مفت کتابیں فراہم کرنے کا نظم کرے تاکہ نویں دسویں گیارہویں بارہویں کے طلباء اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔مطالبہ کو بغور سماعت کرنے کے بعد وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے اس ضمن اطمینان بخش تیقن دیا ہے ۔اس وفد میں شیخ آصف، فیروز گولڈن موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے