بارہویں جماعت کے 15 لاکھ پانچ ہزار 27 طلباء کا آن لائن رزلٹ جمعرات 16 جولائی کو دوپہر ایک ظاہر ہوگا
پونہ : 15 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام 12 ویں امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات (16)جولائی کو کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان دوپہر ایک بجے آن لائن کیا جائے گا۔ اسطرح کی اطلاع بورڈ کے سیکرٹری اشوک بھوسلے نے جاری کی ہے۔
ہر سال مئی کے آخر میں بارہویں نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تاہم ، اس سال ، لاک ڈاؤن کا اعلان کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے ہوا تھا ، جس کے سبب جوابی پرچوں اور اس سے متعلقہ کاموں کی جانچ پڑتال میں تاخیر ہوئی تھی ۔ جس کے مد نظر محکمہ تعلیم نے نتائج کا اعلان جولائی میں کئے جانے کا فیصلہ لیا تھا ۔
اسٹیٹ بورڈ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ پونہ نے پونہ، ناگپور ، اورنگ آباد ، ممبئی ، کولہا پور ، امراوتی ، ناسک ، لاتور اور کوکن جیسے نو ڈویژنل بورڈوں کے ذریعہ فروری تا مارچ 2020 میں بارہویں جماعت کا امتحان لیا تھا۔ بارہویں جماعت کے لئے تحریری امتحان 18 فروری سے 18 مارچ تک منعقد ہوا۔
اس سال ریاست بھر سے کل 15 لاکھ پانچ ہزار 27 طلباء نے امتحان میں حصّہ لیا تھا۔ جن میں آٹھ لاکھ 43 ہزار 552 طلباء اور چھ لاکھ 61 ہزار 325 طالبات ہیں۔ نو ہزار 923 جونیئر کالجوں کے طلبہ نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کرایا تھا۔ اس امتحان کے لئے ریاست میں کل تین ہزار 36 امتحانی مراکز تھے ۔
اس ویب سائٹ پر کلک کرتے ہوئے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں
▪mahresult.nic.in
▪maharashtraeducation.com
▪results.mkcl.org,
▪mahahsscboard.in
سیٹ نمبر اور والدہ کا نام ہال ٹکٹ کے مطابق ڈالیں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com