جمعیتہ علماء تامل ناڈو کی جدوجہد سے بیرونی تبلیغی جماعت کے 129 ساتھیوں کی 70دنوں کے بعد رہائی


جمعیتہ علماء تامل ناڈو کی جدوجہد سے بیرونی تبلیغی جماعت کے 129 ساتھیوں کی 70دنوں کے  بعد رہائی


تامل ناڈو :14 جولائی (پریس ریلیز) بروز پیر بتاریخ 13/07/2020  بیرونی تبلیغی جماعت کے  129 افراد 70دن کے بعد بفضل الہی chennai puzhal jail detention center  سے جمعیتہ علماء تامل ناڈو اور دیگر تنظیموں ( پروفیسر جواہر اللہ صاحب و وکیل اجمل خان صاحب کی ٹیم) کی کوششوں سے رہائی ہوئی۔ تقریباً 31 دن پہلے کورٹ کا فیصلہ رہائی کا ہوگیا تھا۔ اسکے باوجود چند وجوہات کی بنا پر یہ جماعت کے ساتھی detention  center  میں ہی موجود رہے۔  جناب نسیم الدین صاحب  IAS اور جناب صدیق صاحب IAS کی جماعت کے ساتھیوں کو باہر لانے میں بڑی کوشش شامل رہی۔ تامل ناڈو حج ہاوس کے صدر محترم الحاج ملک محمد ہاشم صاحب اور الحاج محمد اشرف صاحب الحاج افضل صاحب کے مشورے سے تامل ناڈو حج ہاوس میں  بیرونی تبلیغی جماعت کے افراد کو اپنے وطن واپسی تک الحمد للہ قیام و طعام کا انتظام کیا گیاہے۔
بیرونی تبلیغی جماعت کے  احباب کی رہائی کے لیے قائد جمعیتہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی، صاحب (جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء ہند) کی ہدایت پر جمعیت علماء تامل ناڈو کے  صدر مولانا محمد منصور کاشفی صاحب روز اول ہی سے اس کوشش میں لگے رہے۔ اور الحاج انجینئر رضوان صاحب الحاج ہیچ بی حسن صاحب۔ نائب صدر مولانا تمیم احمد قاسمی اور مفتی مجاہدالاسلام صاحب قاسمی صاحب مہتمم جامعہ قاسمیہ الحاج رفیق صاحب الحرمین ٹرسٹ اورمولانا حافظ عمر صاحب مدرسہ نسواں  وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے