رونق آباد میں 36 سالہ خاتون نے اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی
مالیگاؤں : 27جون / رونق آباد گلی نمبر 5 میں رہائش پذیر یعقوب رنگاڑی کی 36 سالہ خاتون سائرہ بانو شیخ عمر نے رات 8 بجے کے درمیان اپنے ہی مکان کے اوپری منزل پر اوڑھنی سے پھانسی کا پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ ملی تفصیلات کے مطابق یعقوب رنگاڑی کی لڑکی عمر وائرمین کی بیوی مرحومہ سائرہ بانو گزشتہ سالوں سے بیمار تھی اہل خانہ نے علاج وہ معالجہ کی بھر پور کوشش کی اور فی الحال مرحومہ کا علاج جا سورت کے ڈاکٹر سے کیا جارہا تھا لیکن گزشتہ تین ماہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے چلتے اسکا علاج متاثر رہا اور علاج وقت پر نہ ملنے سے مزید بیمار رہنے لگی ۔اسی بیماری سے تنگ آکر ذہنی تناؤ خودکشی کا سبب بنا ۔معلوم ہوکہ مرحومہ کے دو بچے بھی ہے۔مرحومہ کئی دنوں سے اپنے مائیک میں ہی رہے رہی تھی ،مرحومہ کی سسرال نعمانی نگر گلی نمبر 6 میں واقع ہے ، مرحومہ کے پوسٹ مارٹم و قانونی کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، رشید حاجی کھجور والے ، راجو قریشی 62 , اسحاق بھائی دودھ والے ، اقبال حاجی ، جاوید بھائی ، راجو مولانا کپڑے والے ، وسیم بھائی ورک شاپ ،امتیاز بھائی ، واجد بیگ ، عرفان ، عابد خان چکّی والے نے معاونت کی ، مرحومہ کی تدفین رات 12 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ہے ، اس معاملے آزاد نگر پولیس نے پنچنامہ و قانونی کارروائی کرتے ہوئے حادثاتی موت کا اندراج کر لیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com