وارڈ نمبر 3 میں 30 لاکھ روپے تخمینہ سے ہاٹ مکس روڈ کا شیخ آصف کے ہاتھوں افتتاح،
کارپوریٹر نظیر پھلی والے کے فنڈ سے عائشہ نگر و اطراف کے علاقوں میں تعمیری کام جاری
مالیگاؤں : 27 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) شہر بھر میں بلا تفریق تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کا فریضہ کانگریس پارٹی نے ہی ادا کیا ہے ۔ماضی میں بھی کانگریس پارٹی نے اپنے تعمیری کاموں سے پہچان بنائی ہے اسی طرح آج وارڈ نمبر 3 دیانہ جہاں کانگریس پارٹی کا کارپوریٹر نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کے چاروں کارپوریٹر اس وارڈ سے چن کر آئے لیکن کانگریس پارٹی کام کرنا جانتی ہے، اپوزیشن کام کرے یا نہ کرے کانگریس پارٹی کے لیڈران و کارپوریٹر شہر کے کسی بھی علاقوں میں اپنا فنڈ مہیا کرتے ہیں اور عوام کی تکالیف کو دور کرنے کی سوچ و فکر رکھتے ہیں اسطرح کا اظہارِ خیال سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے کیا اور انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے اپنے کارپوریٹر نظیر پھلّی والے کے جدوجہد سے وارڈ نمبر 3 میں 30 لاکھ کا فنڈ دیا اور آج سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کے دست مبارک سے اس ہاٹ مکس روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّہ اس روڈ کی تعمیر سے وارڈ نمبر 3 کی عوام کو بارش کے موسم میں بڑی راحت ملے گی ۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر صغیر ٹریکٹر والے(معاون کارپوریٹر)، صغیر ممبر، یوسف پہلوان گبّو بھائی، فیروز خان سفیان بھائی شانہ بشانہ موجود تھے اسطرح کی تفصیلی پریس رپورٹ روانہ کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com