بھیونڈی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ، مکہ مسجد ’کورونا مرکز‘ میں تبدیل، مریضوں کیلئے مفت آکسیجن کی سہولت، جماعت اسلامی ہند بھیونڈی، ایم پی جے (مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) اور شانتی نگر ٹرسٹ کی ‏ ‏مشترکہ ‏خدمات ‏جاری ‏

بھیونڈی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ، مکہ مسجد ’کورونا مرکز‘ میں تبدیل، مریضوں کیلئے مفت آکسیجن کی سہولت


 جماعت اسلامی ہند بھیونڈی، ایم پی جے (مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) اور شانتی نگر ٹرسٹ کی کی مشترکہ خدمات جاری 


بھیونڈی :26 جون(بیباک@  نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کے پیش نظر بھیونڈی کی مکہ مسجد نہ صرف کورونا کے مرکز میں تبدیل کر دی گئی ہے بلکہ یہاں سے گھروں میں موجود مریضوں کے لئے مفت آکسیجن بھی فراہم کی جا رہی ہے۔بھیونڈی شہر کی مکہ مسجد کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس مسجد میں مریضوں کو مفت آکسیجن کی سہولت دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال یہاں پانچ بستروں کا انتظام ہے اور جلد ہی بستروں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ علاوہ ازیں گھروں میں موجود مریضوں کے لئے بھی مفت سلینڈر دینے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ چلائی جا رہی اس مہم کا آغاز جماعت اسلامی ہند بھیونڈی، ایم پی جے (مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) اور شانتی نگر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا ملک بھر میں سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں نظر آ رہا ہے اور یہاں سب سے زیاہ مریض ہیں۔ ممبئی شہر بھی اس وابس سے متاثر ہے اور بھیونڈی کے حالات بھی معمول پر نہیں ہے۔
 بھیونڈی شہر کی مکہ مسجد ’کورونا مرکز‘ میں تبدیل، مریضوں کےلئے مفت آکسیجن کی سہولت
جماعت اسلامی ہند بھیونڈی کے امیر مقامی سید اوصاف احمد فلاحی نے کہا کہ اس سہولت سے تا حال 70 سے زیادہ مریض فیضیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ مریضوں کو ان کے گھروں پر 15 سلینڈر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ان کی اس سہولیت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، نیز کوشش کی جا رہی ہے کہ دیگر مساجد میں بھی اس طرح کی سہولیات کا آغاز کیا جائے۔
مکہ مسجد کے منتظم اور شانتی ٹرسٹ سے وابستہ قیصر مرزا نے کہا، ’’خدمت خلق اسلام کی اہم تعلیلمات میں سے ایک ہے۔ مسجد صرف نماز ادا کرنے کا مقام نہیں ہے بلکہ اسے اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مکہ مسجد نمازیوں کے لئے بند تھی، لہذا، ہم نے اس کے کچھ حصوں کو ان لوگوں کی مدد استعمال کیا جو علاج کرانے سے معذور تھے۔‘‘
غورطلب ہے کہ بھیونڈی نظام پور علاقہ میں 1332 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور 88 متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی شرح اموات 5.26 فیصد ہے جوکہ ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے، ایسے حالات میں مقامی بلدیہ نے 3 جولائی تک شہر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے