انسانیت کو تاریکی سے نکال کر روشنی میسر کرنے والےحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری پر نیوز 18 کے اینکر کا تحقیر آمیز تبصرہ قابل افسوس، جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک کا مذمتی بیان و قانونی کارروائی کا مطالبہ



انسانیت کو تاریکی سے نکال کر روشنی میسر کرنے والےحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری پر نیوز 18 کے اینکر کا تحقیر آمیز تبصرہ قابل افسوس، 

جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک کا مذمتی بیان و قانونی کارروائی کا مطالبہ

مالیگاؤں ۔17؍ جون ( پریس ریلیز )حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شخصیت پرنیوز 18 چینل کے بدبخت اینکرامیش دیو گن کی دریدہ دہنی ناقابل برداشت ہے، دنیا بھر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عقیدت مند موجود ہیں ان کی زبردست دل آزاری ہوئی ہئے، ہندوستان بھر میں اس اینکر کے خلاف احتجاج کئے جارہئے ہیں، ایف آئی آر درج ہو رہئ ہئے، حکومت وقت کو چاہئے کہ اسے فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی صاحب اور صوبائی صدر مولانا ندیم صدیقی نے بھی ایسے ہی مطالبات پر مبنی اپنے بیانات جاری کر کے حکومتوں کو انتباہ دیا ہئے ساتھ ہی اپنی ماتحت جمعیتوں کو اپنے اپنے مقام پر اس سلسلے میں سنجیدہ پیش قدمی کی ہدایت دی ہئے، جمعیۃ علماء ضلع ناسک کے صدر مفتی آصف انجم ملی ندوی اور صدر شہر مالیگاؤں جمعیۃ علماء مولانا شفیق احمد القاسمی نے اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن کے  تحقیر آمیز جملے کے ذریعے حضرت شیخ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃاللہ علیہ سے متعلق بدبختانہ تبصرے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس اینکر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، یہ سراسر بکواس ہئے جو ہر انسان کے لیے ناقابل برداشت ہئے، بطور خاص ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب اور انسانیت کی سربلندی کے لیے کوشس کرنے والوں کے لئے کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہئے، ہم اپنے ضلع ناسک انتظامیہ کے توسط سے صوبائی وزیر اعلیٰ جناب ادھو ٹھاکرے صاحب نیز مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و انسانیت دشمن شخص کو فوری گرفتاری کروا کر اس پر سخت قانونی کارروائی کریں، جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے پریس نوٹ میں مزید کہا گیا ہئے کہ حضرت خواجہ اجمیریؒ  اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اورروحانی پیشوا کے طور پر اپنی منفرد شناخت اور بلند مقام رکھتے ہیں‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت‘ چاہے وہ مسلم ہوں یا ہندو سب ان سے عقیدت و محبت رکھتے ہوئے حد درجہ ان کا احترام کرتے ہیں، 
پریس نوٹ کے آخر میں جمعیۃ علماء مالیگاؤں و ضلع ناسک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر مالیگاؤں اور ضلع ناسک میں جن تنظیموں کی جانب سے ایف آئی آر درج ہو چکی ہئے ہم اس سلسلے میں ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اور اس قانونی لڑائی میں ان کےشانہ بشانہ کھڑے رہ کر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے