ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کورس، 17 جولائی تک درخواست جمع کرنے کی اپیل
مالیگاؤں:17 جون (پریس ریلیز / بیباک@ نیوز اپڈیٹ )مرکزی حکومت کے زیر انتظام ٹیکسٹائل انڈسٹری کے شعبہ ہینڈ لوم اور ٹیکسٹائل میں سال 2020-21 کے لئے تین سالہ ڈپلومہ کورس کے لئے داخلہ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسطرح کی پریس ریلیز ٹیکسٹائل کمشنر ڈاکٹر مادھوی کھوڈے چاؤرے نے ڈپٹی ڈائریکٹر آف انفارمیشن محکمہ کے توسط سے جاری کی ہے ۔انہوں نے پریس علامیہ میں کہا کہ مہاراشٹر کے بارگڑھ (اڈیشہ) کے لئے 13 نشستوں اور وینکٹاگری کے لئے 2 نشستوں پر داخلے کے لئے اہل امیدواروں کے انتخاب کے لئے ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ ناگپور ، شولا پور ، ممبئی اور اورنگ آباد کے ریجنل ڈپٹی کمشنرز کے ذریعہ مقررہ شکل میں داخلہ کی درخواستوں کو 17 جولائی 2020 تک مکمل کیا جارہا ہے۔ داخلہ درخواست فارم اور دیگر ذیلی معلومات کمشنر ٹیکسٹائل کی ویب سائٹ www.dirtexmah.gov.in پر دستیاب ہیں۔ درخواست فارم تمام ریجنل ڈپٹی کمشنرز ، ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے دفاتر میں بھی دستیاب ہے۔ ڈاکٹر مدھوی کھوڈ چاؤرے ٹیکسٹائل کمشنر ، ناگپور ریاست مہاراشٹر نے اپیل کی ہے کہ 17 جولائی تک داخلہ کے خواہش مند امیدوار داخلہ حاصل کرنے کی ضروری خانہ پری کرلیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com