لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی اموات ،دس لاکھ روپے معاوضہ ،18 اور 19 جون کو افیوڈیوٹ کا مرحلہ، عریضہ گزار تحصیل آفس پہنچیں

لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی اموات، 18 اور 19 جون کو افیوڈیوٹ کا مرحلہ، عریضہ گزار تحصیل آفس پہنچیں

مالیگاؤں :17 جون (پریس ریلیز) لاک ڈاؤن کے دوران بند رہے  اسپتالوں کی وجہ سے اور سرکاری انتظامیہ کی غلط منصوبہ بندی کے سبب مالیگاؤں شہر میں ناگہانی اموات میں اضافہ ہوا اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی تمام اموات پر فی میت دس لاکھ روپیہ مرحومین کے لواحقین کو حکومت مہاراشٹر معاوضہ دے۔ اسطرح کے مطالبہ کو لیکر کارروائی جاری ہے اور اب تک 250 سے زائد افراد خاندان نے عریضہ فارم بھرا ہے مزید کارروائی کو آگے بڑھانے کے لئے جمعرات 18 جون اور جمعہ 19 جون کو مالیگاوں تحصیل آفس میں افیوڈیوٹ کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا اس طرح کی اطلاع آصف شیخ نے دی ہے اور کہا کہ بروز جمعرات 19 جون کو صبح گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک اور 20جون بروز جمعہ کو دوپہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک تمام عریضہ گزار تحصیل آفس میں پہنچ کر عبدالقیوم سے ملاقات کرتے ہوئے افیوڈیوٹ کی خانہ پری کرلیں تاکہ مزید قانونی کارروائی کو آسانی سے انجام تک پہنچا کر سرکار سے ٹھوس اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا جاسکے ۔ عبدالقیوم سے اس نمبر پر (9372917052) پر رابطہ کرتے ہوئے عریضہ گزار افیوڈیوٹ کا مرحلہ مکمل کرلیں ۔ایسی گذارش بھی آصف شیخ نے کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے