اب ہمیں راشن کٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، پاورلوم کی گڑ گڑاہٹ شروع، مزدوروں نے کیا خوشی کا اظہار ‏


 (فوٹو بیباک) 

اب ہمیں راشن کٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، پاورلوم کی گڑ گڑاہٹ شروع، مزدوروں نے کیا خوشی کا اظہار

مالیگاؤں: 31 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کچھ روز سے شہر کی دھڑکن پاورلوم صنعت کو جاری کرنے کے لئے جہاں انتظامیہ کی جانب سے کوشش جاری تھی وہیں سیاسی نمائندوں نے بھی پاورلوم کو جاری کرنے کے لئے جدوجہد بھی کی جسے گزشتہ روز ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کے شہر کے کارخانہ دار اب اپنی تیاریوں کی ساتھ اپنے کاروبار جاری کر سکتے ہیں وہیں انتظامیہ و محکمہ پولیس کی جانب سے شہر کے کاروبار کو جاری کرنے کے لئے مکمّل تعاون پیش کئے جانے کا اظہار بھی لیا گیا ۔آج اخباری نمائندوں نے شہر بھر کا دورہ کیا جس میں محمّد علی روڈ سے لیکر درے گاؤں ، سوند گاؤں ، سرسیّد نگر ،گلشیر نگر ڈپو تک سبھی طرح کے چھوٹے موٹے کاروبار جاری تھی وہیں قدوائی روڈ ، جامع مسجد ، سردار مارکیٹ ، شیواجی مجسمہ ، موسم پل ، سمکشیر علاقہ ، سونار بازار علاقہ ، لوڈھا مارکیٹ علاقہ سے لیکر دابھاڑی ، عید گاہ گراؤنڈ ، کیمپ ، چرچ گیٹ علاقہ مکمّل طور پر بند رہا جہاں پہلے دن سے جاری لاک ڈاؤن کا اثر اب بھی برقرار ہے ، جس طرح سے اہم راستے اور گلیوں کو پہلے دن لاک کیا گیا تھا اسی طرح آج بھی یہ سبھی راستے بند ہے ، وہیں شہر کے سینٹرل علاقے میں محمّد علی روڈ ، مچھلی بازار علاقہ ، چندنپوری علاقہ ، آزاد نگر علاقہ ، سلیمانی چوک ، فتح میدان ، مشاورت چوک ، ٹینشن چوک علاقہ ، رونق آباد علاقہ ، 60 فٹی روڈ  ، داتار نگر علاقہ ، رضا چوک گولڈن نگر علاقہ سمیت سبھی علاقوں کے چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار کرنے والی دکانیں کھلی نظر آئی ، اسی کے ساتھ آج شہر کے کچھ علاقوں میں شہر کی دھڑکن کہی جانے والی پاورلوم صنعت سے جوڑے کچھ کارخانے بھی جاری ہوئے جہاں پر کارخانہ مالکان سمیت کاریگروں نے خوشی کا اظہار کیا ، ایک پاور لوم مزدور ع‍ثمان غنی نے کہا کہ اب مجھے راشن کٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، یہاں پاورلوم کے مزدوروں نے میڈیا کے نمائندوں سے پہلے تو خوف سے کچھ بتانے سے قاصر رہے لیکن بعد میں پاورلوم مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں کہا کہ آپ مزدوروں کے حالات پر گفتگو کرسکتے ہیں تب مزدوروں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہیں کہ لوم جاری ہوچکے ہیں، لاک ڈاؤن میں ہمیں سیٹھ نے مدد بھی کی ہے اور ہم کاروبار جاری ہونے کے انتظار میں تھے ہمیں خوشی ہے کہ اب ہمیں راشن کٹ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ہم خود کما کر کھا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پاورلوم جاری نہیں ہوئے ہیں ممکن ہے پیر کے روز تک شہر کے سبھی پاورلوم کارخانے جاری کر دیئے جائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے