(تصویر میں درمیان میں بیٹھے ملزمان جبکہ گرفتار کرنے والے خصوصی پولس اسکواڈ نظر آرہے ہیں)
راشن اناج کی کالا بازاری کرنیوالے گرفتار ملزمان کو تین دن کی پولس تحویل
عوام کے لئے انصاف کی لڑائی لڑی جائے گی یا اب سیاسی بازیگری ہوگی؟
مالیگاؤں: 30 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ناگ چھاپ جھوپڑپٹی میں واقع دی ہینڈ لوم کوآپریٹیو سوسائٹی کی راشن دکان نمبر 11, میں غریبوں اور راشن کارڈ ہولڈرس کے حق کا اناج اسٹار ہوٹل کے پیچھے دھولیہ کہ بیوپاریوں کو فروخت کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھ پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے عملہ نے گرفتار کیا اور انہیں مقامی کورٹ میں پیش کیا۔ راشن دکان نمبر 11,کے سیلز مین نوید عالم محمد آمین عرف عالم راشن والا اور محمد یونس محمد یعقوب (ساکن دھولیہ)کو مہربان مجسٹریٹ نے تین دنوں کی پولس کسٹڈی کے احکامات صادر کئے۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سرکاری وکیل گریش پوار نے پیروی کی، پوارواڑی پولیس کی جانب سے 5,دنوں کی پولیس کسٹڈی طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ گرفتار ملزم اس دکان کا سیلز مین ہے جبکہ راشن دکان کا مالک دی ہینڈ لوم کوآپریٹیو سوسائٹی کا چیئرمن ہے، پولس کو دیگر ذرائع سے ملی اطلاع کیمطابق راشن دکان نمبر 11,کا جو اناج رنگے ہاتھ پکڑا گیا وہ تیسری ٹرپ میں چھاپہ مار کاروائی ہوئی ہے۔ اسلئے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کیلئے مزید مہلت درکار ہے۔ جبکہ ملزمین کی طرف سے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق جس وقت کورٹ احاطہ میں طرفین کے وکلاء کی جانب سے قانونی کاروائی جاری تھی اس وقت دی ہینڈ لوم کوآپریٹیو سوسائٹی اور راشن دکان نمبر 11,کے ذمہ دار بھی کورٹ احاطہ کے اطراف سے بذریعہ فون وکلاء سے رابطہ بنائے ہوئے تھے اور جیسے ہی مہربان مجسٹریٹ نے تین دنوں کی پولس کسٹڈی کا فیصلہ سنایا وہ اپنا منہ بسور کر رہ گئے۔ اس سلسلے میں شیخ رشید نے پریس کانفرنس لیکر عوامی و سیاسی معلومات کے مطابق جنتادل کی معرفت شہر بھر میں تقریباً 21,راشن دکانیں جاری ہیں ایک دکان سے اگر اتنی بڑی تعداد میں غریبوں کے منہ کا نوالہ چھین کر اتنا اناج چوری کیا جاتا ہے تو پھر تین ٹرپ میں کتنا مال بلیک کیا گیا ہے اور پھر 21,راشن دکانوں کی لاک ڈاؤن کے پورے ایام کی باریک بینی سے انکوائری ہونا چاہیئے۔شیخ رشید نے کہا کہ عالم راشن والا اس سے قبل بھی بوگس آدھار کارڈ معاملہ، اشرف تڑوی نگر، جمہور نگر زمین گھوٹالہ اور الپ اتپن مہیلا بچت گٹ کے سینٹرل کچن اسکیم کے تحت جونے آگرہ روڈ پر ہوئے کچن گیس دھماکہ میں زخمی ہوا تھا اس شخص کو شاطر چوروں اور چالبازوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہیئے۔ اور اسکے لئے خود شیخ رشید اپنے لیٹر پیڈ پر انکوائری کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والا وقت انصاف کی لڑائی کے لئے کارگر ہوتا ہے یا سیاست کی نظر ہوجاتا ہے اس پر شہریان کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com