پاورلوم کے اسپیئر پارٹس بنانے ورکشاپ کو گیس سلنڈر فراہم کیا جائے:آصف شیخ
مالیگاؤں 31 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں سرکار نے لاک ڈاؤن کی پاسداری کرتے ہوئے پاورلوم کارخانے جاری کرنے کا اجازت نامہ دیا اور شہر کے پاورلوم کارخانے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوئے جاری بھی کردیئے گئے ہیں لیکن پاورلوم کے اسپئیر پارٹس کی درستی کے لئے ورکشاپ کی اشد ضرورت ہے ہوتی ہے، پاورلوم کے سامان کی توٹ پھوٹ کو ورکشاپ میں درست کیا جاتا ہے اور ورکشاپ میں یہ کام گیس سلنڈر کی مدد سے ہوتا ہے اس لئے ضلع کلکٹر متعلقہ محکموں کو حکم جاری کرے کہ پاورلوم صنعت کے زمرہ میں شمار ہونے والے ورکشاپ کو گیس سلنڈر فراہم کرے اور پاورلوم جاری کرنے میں آرہی تکنکی خرابی کو دور کیا جائے اسطرح کا مطالبہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے کیا ہے۔آصف شیخ نے کہا کہ لوم کے سامان جب ٹوٹ جاتے ہیں تو انہیں ویلڈنگ کرتے ہوئے درست کیا جاتا ہے اور یہ کام ورکشاپ پر ہوتا ہے اس لیے ورکشاپ والوں کو سیلینڈر فراہم کیا جائے تاکہ پاورلوم جاری و ساری رہے ۔آصف شیخ نے مکتوب کی ایک کاپی ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں کا بھی دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com