( فائل فوٹو)
اگر آپکے گھر شادی ہیں تو پھر یہ خبر پڑھیں، لاک ڈاؤن میں نرمی ،شادی کی تقریبات کے لئے لگائی گئی یہ شرط
مالیگاؤں : 31 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی کچھ شرائط بھی نافذ کی گئی ہے جس میں سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندیاں اہم مانی جارہی ہے ۔اگر آپ کے گھر کسی فرد کی شادی ہے ہے تو آپ کو اپنے قریبی پولس اسٹیشن یا کارپوریشن میں معلومات دینا ضروری ہوگا ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث تمام سماجی ‘مذہبی اورسیاسی سرگرمیاں روک دی گئی تھی ۔لاک ڈاون کو لگے ہوئے تقریبا دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیاہے۔ کرونا کے باعث حالات کافی سنگین ہوتے جارہے ہیں ۔ اسلئے حکومت نے لاک ڈاون کی معیاد میں توسیع کردی اور اب تقریبا دو ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ۔لاک ڈاون کے سبب شادی کی تقاریب بھی منسوخ کردی گئی تھیں کیونکہ سماجی دوری کاحوالہ دیتے ہوئے حکومت نے ان تقاریب کے انعقاد پربھی پابندی عائد کردی ہے ۔مگر حالیہ دنوںحکومت نے لاک ڈاون میں کچھ نرمی و راحت کافیصلہ کیا ہے ۔ اسی لئے اب شادی کی تقاریب کے انعقاد کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ اب شادی کی تقریب میں50 افراد شرکت کرسکتے ہیں ۔ شادی کی تقریب صبح سات بجے تا شام سات بجے تک ہی منعقد کی جاسکتی ہے ۔ اس تقریب میں سوشل ڈسٹنسینگ کاخیال رکھنے اور تمام مہمانوں کے منہ پر ماسک لگانا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے ۔اس کے علاوہ متعلقہ پولس اسٹیشن کو تحریری طور پر اسکی اطلاع دینا لازمی ہوگا جس میں تقریب کے مقام اور وقت کی معلومات دینا ہوگا جس کے بعد ہی شادی کی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com