سول اسپتال کے باہر شیخ آصف کا طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی دھرنا، مطالبات منظور


سول اسپتال کے باہر شیخ آصف کا طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی دھرنا، مطالبات منظور

ڈاکٹر شینگدانے، ڈاکٹر مہالے و ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس کی میڈیا سے گفتگو، کہا آج سے حج ٹریننگ سینٹر دواخانہ شروع ہوگا


مالیگاؤں : 19 مئی(پریس ریلیز /بیباک@ نیوز اپڈیٹ) ناسک اور دھولیہ کے بی جے پی لیڈروں کی مالیگاؤں سے نفرت کرنے کی وجہ سے مالیگاؤں کے مریضوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا اور ناسک و دھولیہ میں مالیگاؤں کے مریضوں کو داخل کروانے سے روکا گیا جو کہ بہت تشویش ناک ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے اور شہر میں کورونا سینٹر جیون ہاسپٹل کے متعلق عوام میں خوف و دہشت اور شک کا ماحول بنا رہا جسے ختم کرنے کے لئے ہم نے سہارا ہاسپٹل کو جارہی کروایا اور جیون کو بند کروایا اب جبکہ وزیر صحت راجیش ٹوپے کے دورہ کے بعد ڈاکٹروں کو اپوائنٹ کرلینے کے باوجود ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹال مٹول کی پالیسی بنی ہوئی تھی اور حج ٹریننگ سینٹر دواخانہ کو تیار ہوجانے کے باوجود جاری نہیں کیا گیا جس سے کچھ سازش کی بو آتی ہے اسطرح کی تفصیلات آج مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے سول اسپتال میں دھرنا کے دوران دیا موصوف کا دھرنا شروع ہی ہوا تھا کہ ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے نگراں ڈاکٹر شینگدانے، سول اسپتال کے ڈاکٹر مہالے، کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس، ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے نے حاضری لگاتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم آج ہی اسپتال کو جاری کرینگے ،ڈاکٹروں نے آپس میں تبادلہ خیال کیا اور حج ٹریننگ سینٹر میں حاضری لگائی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد حج کمیٹی سینٹر کا دواخانہ سے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس نے کہا کہ ہم آج سے یہ اسپتال عوام کی طبی سہولیات کے لئے شروع کررہے ہیں ۔ اسطرح کا تیقن سول اسپتال کے ڈاکٹر مہالے اور ناسک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شینگدانے اور  ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس نے دیا ۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شینگدانے اور ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس نے کہا کہ آج سے ہی یہ اسپتال عوام کی طبی خدمات کے لئے جاری کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے بہتر انتظامات کئے ہیں اور یہ اسپتال آج سے جارہا ہوگا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے