مسلمانوں کو عید گاہوں اور مساجد میں نماز عیدالفطر ادا کرنے کی اجازت دی جائے، آصف شیخ کا وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ
مالیگاؤں 20 مئی (نامہ نگار) رمضان المبارک کا اختتام ہوا چاہتا ہے اور 25 یا 26 مئی بروز سنیچر یا اتوار کو مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار عیدالفطر کا اہتمام ہوگا اس دن مسلمانوں عیدالفطر کی نماز عید گاہوں اور مساجد میں ادا کریں گے جس کیلئے مہاراشٹر سرکار عیدگاہوں اور مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دے اسطرح کا مطالباتی مکتوب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو آصف شیخ رشید نے روانہ کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے بہت ساری جدوجہد کی ہے اور ہمیں کورونا کے خاتمے میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے ۔اس درمیان رمضان المبارک کے ایام میں بھی مسلمانوں نے قانون کی پاسداری کی اور لاک ڈاون کا اہتمام کیا اب جبکہ رمضان المبارک ختم ہونے کو چند روز باقی ہے پھر عیدالفطر کا دن آجائے گا اور اس دن مسلمان عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کیلئے عیدگاہ میں نماز ادا کرنے جایا کرتے ہیں لہذا مہاراشٹر حکومت مسلمانوں کو عیدالفطر کی نماز عیدگاہ پر ادا کرنے کیلئے یا مساجد میں وقفہ وقفہ سے الگ الگ وقتوں میں عیدالفطر کی نماز با جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اس مطالباتی مکتوب کی ایک ایک کاپی وزیر محصول بالاصاحب تھورات ، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ، کابینی وزیر اسلم شیخ ،رابطہ وزیر چھگن بھجبل، کابینی وزیر دادا بھوسے کے ساتھ ساتھ وزیر اقلیتی امور نواب ملک کو بذریعہ ای میل روانہ کی گئی اس کے علاوہ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،ضلع ناسک دیہی پولس ایس پی آرتی سنگھ، اور ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کو بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال بھی پوری طرح رکھیں گے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل 12 مئی کو بھی اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ نے وزیراعظم اعلیٰ سے کیا تھا جس پر محکمہ جاتی کارروائی جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com