تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے ، شیخ آصف کا وزیر محصول بالا صاحب تھورات ،کامگار منتری دلیپ ولسے پاٹل سے مطالبہ


تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے ، شیخ آصف کا وزیر محصول بالا صاحب تھورات ،کامگار منتری دلیپ ولسے پاٹل سے مطالبہ

گونڈی، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر ،ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی، کھڑی، سیمنیٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی والے مزدور، دکاندار وغیرہ معاشی بحران سے دوچار

مالیگاؤں :31 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) 24 مارچ سے لگے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور جس طرح دیگر کاروبار کو شروع کرنے کیا اجازت دی گئی ہے اور جس طرح لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں اور دیگری کاروبار سے منسلک افراد پریشان تھے بالکل اسی طرح تعمیراتی شعبہ سے منسلک تمام افراد جن میں گونڈی، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر ،ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی، کھڑی، سیمنیٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی والے مزدور، دکاندار، انجینئرز، آرکیٹیکچر وغیرہ سبھی معاشی پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں مزدوروں کو بھکمری کی مصیبت جھیلنی پڑ رہی ہے ایسے میں سرکار نے لاک ڈاؤن کی پاسداری کرتے ہوئے دیگر کاروبار کا جاری کیا ہے بالکل اسی طرح باندھ کام سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کا حکم دیا جائے اسطرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر محصول بالا صاحب تھورات ،کامگار منتری دلیپ ولسے پاٹل کو سے کیا ہے جسکی ایک کاپی ضلع کلکٹر ،پرانت آفیسر اور ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں کو بھی دیکھ یہی مطالبہ کیا ہے ۔آصف شیخ نے میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے ریاستی وزراء سے کہا کہ باندھ کام سے جڑے مزدوروں میں گونڈی، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر ،ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی ، کھڑی، سیمنیٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی لانے لے جانے والے مزدور، دکاندار اور مکانات و دیگر املاک کی تعمیر کرنے والے ہاتھ مزدوروں کو ریاستی حکومت ضلعی انتظامیہ کے توسط سے کام کاج شروع کرنے کی اجازت دیں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں اسطرح کی اپیل بھی آصف شیخ نے کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے