قدوائی روڈ سمیت وارڈ نمبر بارہ میں 80 لاکھ تخمینہ سے ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب جاری، کلیم دلاور کی جدوجہد کارگر



قدوائی روڈ سمیت وارڈ نمبر بارہ میں 80 لاکھ تخمینہ سے ایل ای ڈی لائٹ کی تنصیب جاری، کلیم دلاور کی جدوجہد کارگر



مالیگاؤں : 25 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر بارہ قدوائی روڈ، تکیہ عید گاہ جھونپڑ پٹی، کمہار واڑہ، محمد علی روڈ، امام احمد رضا روڈ، امبیڈکر پل، ڈاکٹر ذاکر حسین روڈ اور اسلام پورہ علاقہ پر مشتمل وارڈ کے کارپوریٹر سابق اسٹینڈ چیئرمین کلیم دلاور نے وارڈ میں روشنی کے ناقص انتظامات  اور اندھیرے کو دور کرنے کیلئے  کارپوریشن سے مسلسل نمائندگی کی اور بالآخر کارپوریشن کمشنر نے کلیم دلاور کی جدوجہد کو کارگر بنایا اور تقریباً 80 لاکھ روپے کا بجٹ منظور کیا ۔اس طرح کی تفصیلات کارپوریٹر کلیم دلاور کے توسط سے انکے فرزند نعیم دلاور نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ آج بروز منگل کو قدوائی روڈ پر وارڈ کے کارپوریٹر کلیم دلاور، لائٹ ڈپارٹمنٹ کے انچارج پوار صاحب اور آہیرے کی موجودگی میں ایل ای ڈی لائٹ نصب کیا گیا۔نعیم دلاور نے مزید بتایا کہ اس سے قبل کمہار واڑہ، تکیہ، عید گاہ جھونپڑ پٹی اور ڈاکٹر ذاکر حسین روڈ، امبیڈکر پتلہ وغرہی علاقے میں ایل ای ڈی لائٹ لگا دیا گیا ہے اور اب قدوائی روڈ پر لائٹ لگایا جارہا ہے اور بہت جلد محمد علی روڈ، امام احمد رضا روڈ، شیواجی پتلہ روڈ، ندی کنارہ سمیت پورے وارڈ میں نیا ایل ای ڈی لائٹ لگا دیا جائے گا تاکہ راہ گیروں کو رات کے اندھیرے سے نجات ملے اور ان کیلئے آمد و رفت میں آسانی ہو ۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ بھی وہ وارڈ کے ہر چھوٹے بڑے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے