نقلی ڈیوژنل کمشنر کا MLA مفتی اسمٰعیل سے کیا تعلق ہے؟سوشل میڈیا پر رنکل رجک عرف عبد الرحمن اور مفتی اسمٰعیل کی ویڈیو اور تصویر وائرل

(سوشل میڈیا پر وائرل تصویر) 

نقلی ڈیوژنل کمشنر کا MLA مفتی اسمٰعیل سے کیا تعلق ہے؟سوشل میڈیا پر رنکل رجک عرف عبد الرحمن اور مفتی اسمٰعیل کی ویڈیو اور تصویر  وائرل



کیا جانچ کا دائرہ وسیع ہوگا؟ ملزم کے مکان سے 14.30 لاکھ برآمد، 29 مارچ تک پولس تحویل
 


نومبر 2024 میں مالیگاؤں آنے والا یہ شخص کیا واقعی میں رنکل رجک نریش ہے یا عبد الرحمن ہوگیا؟ 
 



مالیگاؤں : 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 24 مارچ بروز پیر کو ایک چونکا دینے والی خبر نے شہریان مالیگاؤں کو حیرت میں ڈال دیا تھا کہ ایک نو مسلم شخص رنکل رجک عرف عبد الرحمن نے شہر کے تقریباً 30 تا چالیس افراد کو رو ہاؤس مکان بنا کر دینے، سرکاری نوکری دینے، زمین کا معاملہ حل کرنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ٹھگ لیا ۔پولس کو اطلاع ملتے ہی  پولس نے ملزم کے گھر چھاپہ مارا اور مکان کی تلاشی میں 14 لاکھ 30 ہزار روپے اس کے قبضے سے ضبط کیا ۔ ملزم کی فریاد پر چھ لوگوں سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ٹھگنے اور دیگر سے لاکھوں روپے ٹھگنے کا الزام شکایت کنندہ کی جانب سے لگایا گیا جس پر سٹی پولس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا، جہاں عدالت میں پیش کیا گیا ۔معزز جج نے مزید جانچ و تفتیش کیلئے ملزم کو پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔


ٹی وی نائن، اے بی بی ماجھا نیوز چینل نے بھی مفتی اسمٰعیل اور رنکل رجک عرف عبد الرحمن کی ملاقات والی تصویر ویڈیو نیوز نشر کی ہے، نومبر 2024 میں مالیگاؤں آنے والا یہ نو مسلم شخص رنکل رجک عرف عبد الرحمن کے تعلق سے طرح طرح کی خبر عوام میں گشت کررہی تھی کہ کل رات اچانک سوشل میڈیا پر مالیگاؤں شہر کے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہونے لگی ۔جس میں مفتی اسمٰعیل اس شخص کے ساتھ پارٹی کررہے ہیں ۔ویڈیو میں نقلی ڈیوژنل کمشنر کیساتھ مفتی اسمٰعیل استقبال کرتے ہوئے بھی بتائے جارہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر سوال کیا جارہا ہے کہ نقلی ڈیوژنل کمشنر اور مفتی اسمٰعیل کا کیا رشتہ ہے؟ دونوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ کیوں یہ دونوں ساتھ میں نظر آرہے ہیں؟ یہ اور ان جیسے کئی سوالات کا جواب رنکل رجک عرف عبد الرحمن کو دینا اور پولس کو حاصل کرنا ضروری ہے ۔بہر کیف مفتی اسمٰعیل کی سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصویر وائرل پونے کے بعد ان کا اس ضمن میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔حالانکہ ایک شہری نمائندہ ہونے کے ناطے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کو ہر کوئی مدعو کر سکتا ہے لیکن کیا ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل نے رنکل رجک عرف عبد الرحمن کے تعلق سے  جانچ پڑتال نہیں کی؟ کیا مفتی اسمٰعیل کو نہیں معلوم تھا کہ یہ نقلی ڈیوژنل کمشنر ہے؟ کیا مفتی اسمٰعیل کو اس بات کا بھی علم نہیں کہ ایک کلکٹر یا کمشنر رینج کا آفیسر اس طرح مالیگاؤں میں کیوں رہ رہا ہے؟ کیا اس آفیسر کیلئے سرکاری بنگلہ استعمال نہیں کیا جاسکتا تھا؟ حالانکہ ایک ایم ایل اے کو سرکاری آفیسر اور انکے کام کاج کرنے کا طریقہ، رہنے کا طریقہ پتہ ہوتا ہے، پھر ایسا کیوں ہوا؟ جب یہ نومبر 2024 سے مالیگاؤں میں رہ رہا ہے تو اس دوران ملزم نے اور کیا سرگرمیوں کو انجام دیا؟ یہ بھی ایک سوال بنا ہوا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مفتی اسمٰعیل کیا سوشل میڈیا کے سوالوں کا جواب دینگے یا نہیں؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے