مالیگاؤں: بوگس ٹیچرس بھرتی معاملہ میں مبینہ ماسٹر مائنڈ ایجنٹ گرفتار، ناسک اکنامک آفینس ونگ کی کارروائی


مالیگاؤں: بوگس ٹیچرس بھرتی معاملہ میں مبینہ ماسٹر مائنڈ ایجنٹ گرفتار ، ناسک اکنامک آفینس ونگ کی کارروائی 




جعلی شالارتھ آئی ڈی، جعلی سرٹیفکیٹ،منترالیہ و ضلع پریشد کی مبینہ فرضی منظوری کے  دستاویزات تیار کرنے کا الزام




مالیگاؤں: 2 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 98 سے متعلق یاناجادھو ودیالیہ میں مبینہ بوگس ملازمین بھرتی معاملے میں میں اکنامک آفینس ونگ ناسک دیہی پولس نے مبینہ طور پر مرکزی ایجنٹ کیرتی شنکر راؤ پاتھرے کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے میں کیرتی شنکر راؤ پاتھرے پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دسویں اور بارہویں جماعت کے جعلی سرٹیفکیٹس سمیت مختلف نوعیت کی فرضی دستاویزات تیار کئے۔ اس کے علاوہ منترالیہ سے متعلق منظوری احکامات، محکمۂ تعلیم کے مبینہ جعلی منظوری احکامات اور شالارتھ آئی ڈی سے متعلق مبینہ جعلی منظوری دستاویزات تیار کیے جانے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اقتصادی جرائم شاخ، ناسک دیہی کی ٹیم نے 2 اکتوبر 2026 کو شام تقریباً 6 بجے کارروائی کرتے ہوئے کیرتی شنکر راؤ پاتھرے کو سنگمیشور میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

اس گرفتاری کے بعد بوگس اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین کی بھرتی کے پورے معاملے میں مزید اہم انکشافات ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ تفتیشی ایجنسی اب مبینہ طور پر تیار کیے گئے جعلی سرٹیفکیٹس، منظوری احکامات اور شالارتھ آئی ڈی سے متعلق دستاویزات کے ذریعے اس پورے نیٹ ورک کی تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہے۔کیرتی پاتھرے کی گرفتاری سے اس معاملے میں مبینہ طور پر ہونے والی بوگس بھرتیوں، جعلی دستاویزات کی تیاری اور مختلف سطحوں پر منظوری حاصل کرنے کے طریقۂ کار سے متعلق معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔ تفتیش آگے بڑھنے کے ساتھ اس مقدمے کی دائرۂ کار مزید وسیع ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔تاہم، گرفتار ملزم کے خلاف عائد الزامات کی حتمی تصدیق تفتیش اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ہوگی۔اکنامک آفینس ونگ کی جانب سے جاری تفتیش میں مزید افراد کے کردار اور مبینہ مالی و انتظامی لین دین کی بھی جانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ممکن ہے اکنامک آفینس ونگ کیرتی پاتھرے کو سنیچر کو مالیگاؤں کورٹ میں پیش کریگی۔جانچ پڑتال کے بعد مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔جمعہ کو ناسک کرائم برانچ ٹیم نے بوگس بھرتی معاملہ اور شالارتھ آئی ڈی گھوٹالہ میں کئی ملزمین کے گھروں پر دستک دی اور انکی تلاش کیلئے کارروائی کی جس میں ایک ملزم کیرتی پاتھرے کو گرفتار کرنے میں پولس کو کامیابی ملی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے