ڈاکٹر مصباح شیخ کو مالیگاؤں کی پہلی مسلم خاتون پیڈیو ڈینٹسٹ کا بننے اعزاز


ڈاکٹر مصباح شیخ کو مالیگاؤں کی پہلی مسلم خاتون Pedodontistبننے کا اعزاز 



یونیورسٹی کالج اف میڈیکل سائنس دہلی سے ماسٹر ان ڈینٹل سرجری امتحانات میں غیر معمولی کامیابی کا مظاہرہ 



دہلی/مالیگاؤں 29 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) یونیورسٹی کالج اف میڈیکل سائنس دہلی نے ماسٹر ان ڈینٹل سرجری کے فائنل امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔امسال یونیورسٹی کے مایہ ناز ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر مصباح  نے ایم ڈی ایس (Pedodontist / Pediatric Dentist) کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے اور مالیگاؤں کی پہلی مسلم خاتون پیڈیوڈینٹسٹ بننے کا نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ڈاکٹر مصباح کا تعلق مالیگاؤں کے ایک انتہائی معزز و تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے۔ان کے والد سراج شیخ شعبہ تدریس سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ نامور صحافی بھی ہیں۔روز نامہ انقلاب،منصف ٹی وی انڈیا (ٹی وی چینل) اور دیگر مراٹھی اخبارات سے جڑے ہیں. ڈاکٹر مصباح محلہ قلعہ کی مشہور شخصیت محمد یاسین لعل محمد گھرانے کی بہو  ہیں۔گھر کے علمی اور تربیت یافتہ ماحول نے ان کی شخصیت اور تعلیمی سفر کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر مصباح نے اپنی ابتدائی تعلیم اور ثانوی تعلیم انجمن اسلام جنجیرہ پرائمری و ہائی اسکول مروڑ جنجیرہ سے حاصل کی اس کے بعد جے اے ٹی اسکول اور جونیئر کالج مالیگاؤں سے بارہویں کا امتحان پاس کیا۔بارہویں جماعت میں عمدہ کامیابی کے بعد انہوں نے نیٹ یو جی میں رینک لانے کے بعد اورنگ اباد کے سرکاری کالج سے بی ڈی ایس مکمل کیا۔پھر نیٹ پی جی میں پورے ہندوستان بھر میں سے 150 رینک حاصل کر کے دہلی کے سرکاری کالج میں داخلہ لیا اور وہاں سے اپنا ایم ڈی ایس مکمل کیا۔اپنی اس تاریخی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصباح نے سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنے شوہر کے سر باندھا۔اپنی محنت لگن اور طبی مہارت سے مالیگاؤں کا نام اور ادارے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مصباح شروع سے ہی ایک انتہائی ذہین اور محنتی طالبہ رہی ہیں اور ان کی یہ کامیابی دیگر طلبہ و طالبات کے لیے مشعل راہ ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے