آگرہ روڈ روشنیوں سے جگمگائے گا، میئر شیخ نسرین کے ہاتھوں پیر کو ہائی ماسٹ لائٹس کا افتتاح
آگرہ روڈ کے مختلف مقامات پر ہائی ماسٹ لائٹس نصب،شہر کی خوبصورتی اور عوام کی سہولت میں اضافے کی سمت سیکولر فرنٹ کا اہم قدم
مالیگاؤں: 11 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور سڑکوں کو روشنیوں سے منور کرنے کے مقصد سے آگرہ روڈ پر ہائی ماسٹ لائٹس نصب کرنے کیلئے ایک افتتاحی تقریب 12 اکتوبر، بروز پیر، شام ساڑھے 6 بجے میئر شیخ نسرین کے ہاتھوں عمل میں لائی جارہی ہے۔اس طرح کی تفصیلات سیکولر فرنٹ کی جانب سے نے دی گئی۔ یہ اہم اور عوامی ضرورت مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کی کوششوں اور سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی حکمت عملی سے عمل میں لائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگرہ روڈ کے اہم مقامات پر ہائی ماسٹ لائٹس نصب کیا جا چکا ہے، جس سے علاقے میں روشنی کے بہتر انتظام کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
آگرہ روڈ شہر کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے،جہاں عوام کی آمدورفت کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں۔ ایسے میں سڑک کے اہم مقامات پر روشنی کا مناسب انتظام عوام کی سہولت اور رات کے اوقات میں آمدورفت کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ اس کام کے ذریعے شہر کو روشن اور خوبصورت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سیکولر فرنٹ نے بتایا کہ یہ سب تعمیری کام بتاتا ہے کہ ’روشن ہوگا ہمارا شہر، ترقی کی راہ پر چل رہا ہے مالیگاؤں‘ کے پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میئر نسرین شیخ کے ہاتھوں ہوگی جبکہ اس تقریب میں ڈپٹی میئر شانِ ہند، اسلام پارٹی کے گٹ نیتا خالد حاجی، سماجوادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اعجاز بیگ سمیت مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کے کارپوریٹرز اور عہدیداران شرکت کریں گے۔ ہائی ماسٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے آگرہ روڈ پر نئے بس اسٹینڈ، ہیرا لاج، سپر مارکیٹ، جونی تاج، انصار پترا اور دیوی کے مندر سمیت مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر بنیادی سہولتوں کی بہتری اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے درمیان آگرہ روڈ کا یہ منصوبہ بھی شہری ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com