بلڈیکسا کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈ کا شاندار افتتاح،​معیاری و قانونی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح: آصف شیخ



بلڈیکسا کنسٹرکشن پرائیوٹ لمیٹڈ کا شاندار افتتاح،​معیاری و قانونی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح: آصف شیخ 



 شارق شیخ کی نگرانی میں گٹ نمبر 14 درے گاؤں میں قانونی لے آؤٹ کا آغاز،عوام کو مناسب قیمت پر پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان




مستقبل میں فلیٹس، کامپلیکس اور رہائشی و کاروباری پلیٹ فارم فراہم کرنے بلڈیکسا گروپ کا عزم 





مالیگاؤں:11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں اور دوستوں و شہریان کی بے پناہ محبتوں کے ساتھ مالیگاؤں میں رہائشی و تعمیراتی شعبے میں ایک نئے منصوبے کا آغاز عمل میں آیا۔ شارق شیخ آصف (سابق رکن اسمبلی) اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے قائم کی گئی بلڈیکسا کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی آفس کا باقاعدہ افتتاح آج بعد نمازِ عصر بیسٹ اسکوائر کامپلیکس آگرہ روڈ میں مرحوم شیخ رشید کی ہمشیرہ کے دستِ مبارک سے کیا گیا۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری خاندان اور پوری بلڈیکسا کنسٹرکشن کے لیے خوشی اور فخر کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر شہر کی تعمیر و ترقی کی باتیں تو ہوتی ہیں، تاہم غریب اور متوسط طبقے کے لیے عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

آصف شیخ نے بتایا کہ بلڈیکسا کنسٹرکشن کی جانب سے پہلے منصوبے کے طور پر درے گاؤں، گٹ نمبر 14 میں تقریباً تین ایکڑ اراضی پر ایک معیاری اور قانونی لے آؤٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت عام شہریوں کو مناسب اور سستے داموں پلاٹ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ وہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کی منظوری اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے خوابوں کا گھر تعمیر کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ نئے لے آؤٹ کو قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد مستقبل میں خریداروں کو قانونی یا بنیادی سہولیات سے متعلق مشکلات کا سامنا نہ کرنا ہو۔ منصوبے میں کشادہ راستوں اور بہتر بنیادی ڈھانچے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔


آصف شیخ نے مزید کہا کہ بلڈیکسا کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا مقصد صرف پلاٹ فراہم کرنا نہیں بلکہ مستقبل میں رو ہاؤسز، جدید ٹاورز، فلیٹس اور کمرشل کمپلیکس جیسے منصوبے بھی شروع کرنا ہے، تاکہ مالیگاؤں کی عوام کو رہائش اور کاروبار کے لیے جدید و معیاری سہولیات میسر آسکیں۔اس موقع پر افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز عوام، دوستوں، خیر خواہوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ شہریان کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی نے پوری ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلڈیکسا کنسٹرکشن عوام کو مناسب قیمت پر قانونی اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے