مالیگاؤں میں SIR پر کریٹ سومیا کا بے تکا بیان، ملک کا سب سے بڑا ووٹر اسکینڈل کا الزام

 مالیگاؤں میں SIR پر کریٹ سومیا کا بے تکا بیان، ملک کا سب سے بڑا ووٹر اسکینڈل کا الزام 


کیا مالیگاؤں میں گھسپیٹھئے، بیرونی یا نامعلوم افراد رہتے ہیں؟ وزیر اعلیٰ سے انکوائری کا مطالبہ 



بی ایل اوز پر بھی  سنگین الزامات، کارروائی کرنے کریٹ سومیا کا مطالبہ

مالیگاؤں میں SIR پر کریٹ سومیا کا بے تکا بیان، ملک کا سب سے بڑا ووٹر اسکینڈل کا الزام



مالیگاؤں :20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر کریٹ سومیا نے مالیگاؤں کے دورے کے دوران الیکشن کمیشن کے ساتھ منسلک بڑے ووٹر اسکینڈل کا انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے میں ہندوستان کا سب سے بڑا ووٹنگ SIR گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔


کریٹ سومیا نے دعویٰ کیا کہ یہاں تقریباً 1 لاکھ 26 ہزار ووٹروں میں سے 50 سے 90 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، جہاں بنگلہ دیشیوں سمیت مشکوک اور بےنامی ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی BLOs اور سیاسی پارٹیوں کے دفتر میں بیٹھ کر ووٹر لسٹ کی میپنگ کی گئی، جس میں ایک شخص کا نام متعدد جگہوں پر درج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کا نام 7 مختلف جگہوں پر ملا،جبکہ ہزاروں نام ایسے ہیں جو متعدد جگہوں پر دہرائے گئے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو 27 ہزار مشکوک ناموں کی فہرست Pre-SIR کی صورت میں دی تھی، جس کے نتیجے میں 2355 نام منسوخ کیے گئے۔ تاہم، انہوں نے چیف منسٹر دیویندر پھڑنویس سے ان ناموں کی تفصیلات طلب کی ہیں کہ یہ لوگ کون ہیں؟بیرونی،گھسپیٹھئے یا بےنامی شناخت والے؟سومیا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 854 لوگوں کی مقامی الیکشن آفیسر نے میپنگ کی تھی، جن میں سے 420 مشکوک قرار پائے۔ اب اگست کے مہینے میں 8 تاریخ سے دو ماہ تک ہیئرنگ ہوگی، جس میں ایک لاکھ 26 ہزار ووٹروں کو بلایا جائے گا۔ اگر بےنامی یا جعلی دستاویزات والے پائے گئے تو ان کے خلاف 3 سال قید کی سزا دی جائے گی۔انہوں نے BLOs پر بھی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں معطل کیا جائے یا تمام مشکوک ووٹروں کو براہ راست تصدیق کے لیے بلایا جائے۔ مالیگاؤں پرانت کے پاس اس حوالے سے بہت سارے ثبوت موجود ہیں۔




کریٹ سومیا نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں کئی جگہوں پر ایسے بےنامی ووٹرز کا سلسلہ جاری ہے، اور ریاست بھر میںSIR کے کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ انکشاف الیکشن کمیشن کی نگرانی میں جاری ووٹر لسٹ کی تصدیق کے عمل کے دوران سامنے آیا ہے، جو آنے والے انتخابات کے لیے اہم ہے۔الیکشن کمیشن اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے