ایس آئی آر فارم بھرنے کیلئے تعلیم یافتہ لڑکیوں کی ضرورت،​خواہش مند فوری رابطہ کریں: اسلام پارٹی

 ایس آئی آر فارم بھرنے کیلئے تعلیم یافتہ لڑکیوں کی ضرورت،​خواہش مند فوری رابطہ کریں 


اسلام پارٹی کی جانب سے شہر کے تمام وارڈوں میں ’SIR ہیلپ سینٹرز‘ کا قیام



​مالیگاؤں: 3 جولائی (پریس نوٹ) انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (I.S.L.A.M) پارٹی کی جانب سے عوام کی سہولت اور خدمت کے مقصد کے تحت شہر کے سبھی وارڈوں میں 'SIR ہیلپ سینٹرز' شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان ہیلپ سینٹرز پر 'SIR' کے فارم مراٹھی زبان میں پُر کرنے (بھرنے) کے لیے تعلیم یافتہ اور مراٹھی لکھنے پڑھنے اور جاننے والی لڑکیوں کی فوری ضرورت ہے۔اس طرح کی پریس ریلیز پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید نے جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والی لڑکیوں کو ایک مہینے کی خدمات کے لیے مناسب اور معقول محنتانہ (مان دھن) دیا جائے گا۔ یہ اقدام قوم کی خدمت کے مشن کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کے فارم آسانی سے اور درست طریقے سے بھرے جا سکیں۔پریس ریلیز کے مطابق ​​اس کام میں دلچسپی رکھنے والی اور خواہش مند تعلیم یافتہ لڑکیاں 4 جولائی بروز سنیچر دوپہر 1:00 بجے سے قبل نیچے دیے گئے ذمہ داران کے موبائل نمبرات پر فوری رابطہ قائم کریں:

​اظہر ماسٹر: 8806150551

​جنید عالم: 9665681709

​نعیم مرزا: 9923607309

​پارٹی قائدین نے اپیل کی ہے کہ قوم و ملت کی خدمت کے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جلد سے جلد رابطہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے