چند گھنٹوں میں بجلی کمپنی معاوضہ دینے پر مجبور، متوفی کے اہل خانہ کو پندرہ روپے کی فوری امداد




چند گھنٹوں میں بجلی کمپنی معاوضہ دینے پر مجبور، متوفی کے اہل خانہ کو پندرہ روپے کی فوری امداد 



دو ماہ میں مزید 30 لاکھ روپے دینے کا تیقن ،خالد حاجی اینڈ گروپ کا انتباہ کارگر 



مالیگاؤں : 6 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) نعمانی نگر گلی نمبر چار کے ساکن محمد ابراہیم گڈو جو بجلی کمپنی کا ملازم بھی تھا کو سوئیگاؤں میں دوران کام کرنٹ سے فوت ہوگیا ۔ابھی لاش سول اسپتال کے پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ہی رکھی تھی کہ وارڈ کے کارپوریٹرس حاجی خالد شیخ رشید ،عبد المنان بیگ، اسلم انصاری، ریاض میمن اور شفیق اینٹی کرپشن وغیرہ نے موقع پر بجلی کمپنی کے آفیسران و پولس کو طلب کیا اور عوامی ناراضگی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر خالد حاجی اینڈ گروپ نے بجلی کمپنی کو انتباہ دیتے ہوئے فوری طور پر متوفی کو معاوضہ دینے اور خستہ حال بجلی لائن تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ورنہ احتجاج کرنے کی بھی سخت وارننگ دی جس پر بجلی کمپنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متوفی محمد ابراہیم گڈو وائرمین کی بیوی کے اکاؤنٹ میں پندرہ روپے منتقل کئے ۔اتنا ہی بجلی کمپنی نے دو تین ماہ میں مزید 20 یا 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا تیقن دیا ۔خیال رہے کہ اس کارروائی میں مذکورہ کارپوریٹرس اور سماجی خدمتگاروں کی معاونت شامل رہی ۔اس طرح کی تفصیلات خالد حاجی ،عبد المنان بیگ اور شفیق اینٹی کرپشن نے دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شخص کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی ہو اور بجلی کمپنی کی جانب سے چند گھنٹوں میں معاوضہ دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی احتجاج کا اثر ہے کہ کمپنی کو عوام کی ناراضگی کے سامنے مجبور ہونا پڑا ۔انہوں نے کمپنی سے اپنے کام کاج بہتر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے